بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم برہمسترا میں گانے کے بعد پوسٹر بھی چوری کا نکلا

410 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم برہمسترا کے گانے”کیسریا “ کے بعد فلم کا پوسٹر بھی چوری کا نکلا۔

بھارتی فلموں پر تنقید کے حوالے سے شہرت رکھنے والے جیمز آف بالی ووڈنامی ٹوئٹر ہینڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی سب سے مہنگی فلم کا پوسٹرہالی ووڈ کی مشہور ترین فلم ڈاکٹر اسٹرینج 2 کے پوسٹر کا چربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی موسیقار پریتم نے فلم برہمسترا کیلیے مشہور پاکستانی گانے کی دھن چرالی

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی برہمسترا بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم

 

فلم برہمستر کے پوسٹر کا جائزہ لیا جائے تو جیمزآف بالی ووڈ کا دعویٰ سو فیصد درست معلوم ہوتا ہےکیونکہ اس پوسٹر کا ڈیزائن ہوبہو ڈاکٹر اسٹرینج 2 کے پوسٹر کی نقل معلوم ہوتا ہے۔

جیمز آف ہالی ووڈ نے برہمسترااور ڈاکٹر اسٹرینج 2 کےپوسٹر ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ   کتنی عجلت میں کردار تخلیق کرکے بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم کا پوسٹر تیار کیا گیا ہے، جب تک ہندوستان میں سنیما ہے لوگ۔۔۔۔

یاد رہے کہ بھارتی سوشل میڈیا نےاس سے قبل فلم برہمسترا کے میوزک ڈائریکٹر  پریم چکروتی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے فلم کے گانے”کیسریا “ کےلیے مشہور پاکستانی گانے”کیا ہوا جو لاری چھوٹی “ کی دھن چوری کی تھی۔

متعلقہ تحاریر