میاں محمد بخش کا کلام اور نوجوانوں کی دل سوز آواز، عابدہ پروین جھوم اٹھیں
میرپور سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے اپنی دل سوز آواز میں میاں محمد بخش کا معروف کلام پڑھ کر لیجنڈ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
عابدہ پروین کی جانب سے عقیدت سےمیاں بخش کا کلام سننے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار امانت علی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات،سیلاب پر تبادلہ خیال
علی ظفر نے پاکستان عالمی قرض معاف کرنے مطالبے کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں صوفی گائیکی کے ذریعے سامعین کو جھومنے پر مجبور کرنے والی لیجنڈ گلوکارہ کو میاں محمد بخش کے کلام پر جھومتے اور نوجوان نعت خوانوں کو داد دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
واہ ۔۔ دل کو چھو لینے والا انداز ۔۔۔ کمال ❤❤ pic.twitter.com/8PsRLWHAQ9
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) September 4, 2022
عابدہ پروین کی اس وڈیو کو سینئر صحافی فیضان لاکھانی نےا پنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔اسی وڈیو کا ایک اور حصہ فیس بک پر بھی وائرل ہورہا ہے۔ وڈیوز میں عابدہ پروین عقیدت کے ساتھ معروف پنجابی شاعر میاں محمد بخش کا کلام سن رہی ہیں اور سر دھن رہی ہیں۔
صارفین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق وڈیو میں کلام پڑھنے والے نوجوانوں کا تعلق میر پور سے ہے جو میاں محمد بخش کا کلام پڑھنے میں ملکہ رکھتے ہیں۔