عاطف اسلم نے سیلاب متاثرین کیلیے کم لاگت کے خیمے متعارف کرادیے

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد  کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کم لاگت کے خیمے متعارف کرادیے۔

عاطف اسلم نے کم لاگت کے خیمے تیار کرنے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے زیادہ زیادہ پھیلانے اور ریلیف ورکرز تک پہنچانے کی بھی اپیل کردی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر شائستہ لودھی عملی طور پر سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف

علی ظفر نے پاکستان عالمی قرض معاف کرنے مطالبے کی حمایت کردی

عاطف اسلم نے اپنی وڈیو میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وڈیو کا مقصد فنڈز جمع کرنا نہیں ہے۔ یہ ہماری ٹیم کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے کیونکہ آج خوراک اور خیموں کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اس لیے ہم نے موثر لاگت کا حامل حل دینےکی کوشش کی ہے جس کے ذریعےاپنی مدد آپ کے تحت بہت سستے خیمے تیارکیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ اس وڈیو کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ورکرز تک پہنچائیں،جتنےلوگ خود مددکرنا چاہتے ہیں اور خود یہ خیمے بنانا چاہتے ہیں وہ ضرور بنائیں یہ مشکل کام نہیں ہے۔

عاطف اسلم کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو میں بانس ، نائلون کی ڈوری، لوہے کے کنڈوں اور پلاسٹک شیٹ کی مدد سے خیمے تیار کرنے کا آسان اور سستا طریقہ دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر