نور بخاری کی منال خان اور احسن محسن کی تصویر پر تنقید
نور بخاری نے احسن محسن اور منال خان کو نوجوانوں کو گمراہ کرنے میں ملوث قرار دے دیا۔
پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے احسن محسن اور منال خان کو نوجوانوں کو گمراہ کرنے میں ملوث قرار دے دیا۔
سوشل میڈپا پرمنال خان اوراحسن محسن خان کی تصویروائرل ہورہی ہے۔ احسن اورمنال ان دنوں ہی کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جانے کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
منال خان کے مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ اور احسن محسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔
دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اداکارہ نور بخاری نے تصویرکو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو قریب ہی رہنا چاہیں اوران تصویروں کو پوسٹ کرنا چاہیں تو ٹھیک ہے۔
نور بخاری نے کہا کہ وہ دونوں بغیر کسی رشتے اور نکاح کے تصاویر شئیر کر کے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ شادی کیے بغیر اس طرح ایک ساتھ تصاویر شئیر کرنا مناسب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فواد خان کی سالگرہ پر فلم فیئر کی مبارکباد
واضح رہے کہ تقریباً تین سال قبل نور بخاری نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے خلع لے لی تھی۔ انہوں نے شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر دین کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پر نوربخاری کی پانچویں شادی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔ کہا جارہا تھا کہ انہوں نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے شادی کرلی ہے۔ دونوں میاں بیوی برطانیہ میں خوشگوار زندگی بسر کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم سابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی طویل پوسٹ کے ذریعے پانچویں شادی کی تردید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں شوبز انڈسٹری چھوڑے ہوئے دو برس ہوگئے ہیں لیکن آج بھی وہ خبروں میں رہتی ہیں۔