نادیہ حسین نے مرتضیٰ وہاب کے زیرانتظام کے ایم سی پر لعنت بھیج دی

اداکارہ اور سپر ماڈل نادیہ حسین نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں چلنے والے ادارے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) پر لعنت بھیج دی۔
اداکارہ نے شہر کی سڑکوں کی صورتحال پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قرۃ العین بلوچ نے بلاول بھٹو سے 1.3کھرب کی عالمی امداد کا حساب مانگ لیا
حرا اور مانی نے سیلاب متاثرین کی طبی امداد کیلیے انڈس اسپتال سے ہاتھ ملالیا
اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پر لعنت ، پورے کراچی میں سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں ۔صارفین کی اکثریت نے نادیہ حسین سے اتفاق کرتے ہوئے شہر کی تباہی کا رونا رویا۔
4k Chowrangi & Sindhi Hotel roads have further deteriorated after this monsoon. Someday Bilawal should visit these areas in rickshaw. I can guarantee that he’ll gonna enjoy passing over those water-logged potholes.
— Fatima Khan (@pinkoosagi) September 8, 2022
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ اس مون سون کے بعد فور کے چورنگی اور سندھی ہوٹل کی سڑکیں مزید خراب ہو گئی ہیں۔ کسی دن بلاول رکشے میں ان علاقوں کا دورہ کریں۔ میں اس بات کی ضمانت دے سکتی ہوں کہ وہ پانی بھرے گڑھوں پر سے گزرتے ہوئے لطف اندوز ہو نگے۔
Dear that was paid content,,. Pesey ly k add ki thi Dr sahiba ny,,
— Yasir Rana (Abu Mussa) (@ysrana44) September 8, 2022
ایک صارف نے اداکارہ کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھاکہ آپ وہی نادیہ حسین ہیں جو کچھ دن پہلے سندھ حکومت کوسراہ رہی تھیں جس پر ایک صارف نے طنزیہ وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ محترم وہ پیڈ کانٹینٹ تھا۔ پیسے لیکر اشتہار کیا تھا ڈاکٹر صاحبہ نے۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں اداکارہ نادیہ حسین سندھ حکومت کےٹیلی وژن کمرشل میں آئی تھیں۔









