ماورا حسین مستقبل میں کیسے بالوں والے بچوں کی خواہشمند ہیں؟

اداکارہ ماورا حسین اپنے ساتھ شوٹنگ میں مصروف چائلڈ ایکٹر سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ مستقبل میں اپنے لیے ایسے ہی بچے کی خواہش کااظہار کردیا۔

دراصل بچے تو سارے ہی اچھے ہوتے ہیں لیکن اس ننھے اداکار کی خاص بات اس کے گھنگریالے بال ہیں جو اداکارہ کو بے حد پسند آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ حسین نے مرتضیٰ وہاب کے زیرانتظام کے ایم سی پر لعنت بھیج دی

قرۃ العین بلوچ نے بلاول بھٹو سے 1.3کھرب کی عالمی امداد کا حساب مانگ لیا

 

اداکارہ نے کمسن اداکار کے ساتھ دو تصاویر اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صبح کی عکس بندی اس پیارے بچے کے ساتھ، میں چاہتی ہوں کہ میرے بچوں کے بھی ایسے ہی بال ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

ماورا حسین کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے دعویٰ کیاکہ یہ بچہ ان کا بھانجا ہے جس کا نام محمد اواب  ہے۔صارف نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی یہ تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by زوہیب شاہد (@zohaib_alvi77)

متعلقہ تحاریر