فیصل قریشی کو بجلی کا بل دیکھ کر عمر شریف کیوں یاد آگئے؟

اداکار فیصل قریشی کو بجلی کا بل دیکھ کر مرحوم مزاحیہ اداکار و میزبان عمر شریف کی یاد آگئی۔

فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر عمر شریف کا ایک وڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ کسی شو کے دوران حاضرین کو کے الیکٹرک کے بل کے حوالے سے ایک لطیفہ سنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مہوش حیات سکون کیلیے کہاں پہنچ گئیں؟

ماورا حسین مستقبل میں کیسے بالوں والے بچوں کی خواہشمند ہیں؟

وڈیو میں مرحوم شریف  کہا کہ کوئی مجھے کہہ رہا ہے کہ شیر بہت جی دار جانور ہے،میں نے کہا کہ شیر کچھ بھی نہیں ہے، اسے بجلی کے 4 بل بھجواؤ اور پھر اس سے پوچھو کہ یہ کتنا شیر ہے۔

عمر شریف کی اس بات پر حاضرین زور دار قہقہے لگاتے ہیں جس کے بعد عمر شریف کہتے ہیں کہ اسے بجلی کے بل  بھجواؤ پھر یہ کے ای ایس سی( کے الیکٹرک کا پرانا نام) کے ٹرک کے پیچھے کتوں کی طرح پھر رہا ہوگا،بھائی جان میری بات تو سنیں ، میں شیر ہوں لیکن میری پتی تو نہیں کاٹو یار۔ عمر شریف کی اس بات پر حاضرین ایک مرتبہ پھر زور دار قہقہہ لگاتے ہیں۔

فیصل قریشی نے وڈیو کے کیپشن میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے   لکھا کہ  ہا ں جی کے  الیکٹرک؟

متعلقہ تحاریر