نیٹ فلکس اور دی کراؤن نے ملکہ الزبتھ کی موت کیلیے تیاری کر رکھی تھی
نیٹ فلکس اور دی کراؤن نے ملکہ الزبتھ کی موت اور پرنس چارلس کے بادشاہ بننے کی صورت میں اپنا علیحدہ ورژن تیار کررکھا تھا۔یہ بات پہلے سے طے شدہ تھی کہ ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی صورت میں نیٹ فلکس کی سیریز دی کراؤن کی عکس بندی احتراماً روک دی جائے گی۔
شاہانہ ڈرامے نے نئی نسل کو سب سے طویل عرصے تک برطانوی تخت پر براجمان رہنے والی ملکہ کی زندگی اور دور حکومت سے متعارف کرایا۔
یہ بھی پڑھیے
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ انتقال کر گئیں
برطانیہ کا بادشاہ بننے کیلئے شہزادہ چارلس کو 70 سال انتظار کرنا پڑا
جمعرات کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرنےوالی ملکہ الزبتھ دوم 1952 سے اپنی موت تک برطانیہ کی ملکہ رہیں۔ان کی جگہ آج ان کے بیٹے 73 سالہ چارلس IIIنے بادشاہ کے طور پر برطانوی سلطنت کا تخت سنبھال لیاہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق 2016 میں متعارف کرائی جانے والی سیریز دی کراؤن نیٹ فلکس کی پسندیدہ ترین حقیقی کہانی رہی ہےحالانکہ اسے اپنے تیسرے سیزن میں ناظرین کی توجہ میں نمایاں کمی کا سامناکرنا پڑا تھا۔
شو کے تخلیق کار پیٹر مورگن نے ڈیڈ لائن کو بتایا کہ چھٹے اور آخری سیزن کی پروڈکشن کو ممکنہ طور پر روک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ”کراؤن آنجہانی ملکہ کے لئے ایک” لوو لیٹر“ ہے اور میرے پاس اس وقت شامل کرنے کے لئے خاموشی اور احترام کے سوا کچھ نہیں ہے، مجھے امید ہے کہ ہم بھی احتراماً فلم کی عکس بندی ا چھوڑ دیں گے۔‘‘
شو کا ہر سیزن ملکہ کے دور حکومت کی ایک دہائی کو بیان کرتا ہے۔ پانچواں سیزن اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے کی امید ہے۔
کلیرے فوئے سیزن ایک اور دو میں ملکہ کا کردار ادا کرنے کے بعد راتوں رات اسٹار بن گئی تھیں ۔ تیسرے اور چوتھے سیزن میں اولیویا کولمین نے ان کی جگہ ملکہ کا کردار ادا کیا تھا ۔چھٹے سیزن کے ساتھ یہ شو اپنے اختتام کو پہنچے گا جس میں ملکہ کامرکزی کردار امیلڈا اسٹونٹن اداکریں گی۔ ڈومینک ویسٹ اب بادشاہ چارلس III کا کردار ادا کریں گے اور الزبتھ ڈیبیکی شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی۔
اس سال کے شروع میں یہ اطلاع ملی تھی کہ نیٹ فلکس کے پاس ہمیشہ سے شوکے درمیان میں ملکہ کی موت کی صورت میں متبادل منصوبہ موجود تھا۔سیریز کے ایک اندرونی ذریعے نے
بادشاہ کی موت کے بعد ہونے والے پروٹوکول کے ممکنہ کوڈ نام کا حوالہ دیتے ہوئے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ”ہمارے پاس آپریشن لندن برج کا اپنا ورژن ہے۔“ اگر ہم پروڈکشن میں ہیں تو فلم بندی فوری طور پرکم ازکم ایک ہفتے کے لیے بند ہو جائے گی اور اسے دوبارہ کب شروع کرنا ہے اس کے بارے میں بھی بہت سی بحثیں ہوں گی ۔“
اس شو کو اصل میں ملکہ کا سن 2002تک کا دور حکمرانی دکھا کر ختم ہوجانا تھا میں ختم ہونا تھا لیکن حال ہی میں یہ اطلاع ملی تھی کہ مورگن اب اس ڈرامے کو 2005 تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جب چارلس نے کمیلا پارکر بسے شادی کی۔ سیریز کے ایک اندرونی ذریعے نے دی سن کو بتایا کہ”چارلس اور کمیلا کی شادی کو ونڈسر کی کہانی میں ایک ہنگامہ خیز دور کے خاتمے اور ایک بالکل نئے آغاز کی طرح سمجھا جاتا ہے۔“