مومنہ مستحسن کی وزیراعظم سیلاب فنڈ سے متعلق اپیل پر امریکی کامیڈین کا طنز

وفاق میں برسراقتدار اتحادی حکومت پر غیرملکیوں کو بھی اعتماد نہیں رہا۔گلوکارہ مومنہ مستحسن کی وزیراعظم سیلاب فنڈ میں امدادی رقوم جمع کرانے سے متعلق اپیل پر امریکی کامیڈین جیرمی میکلین نے وزیراعظم کو طنز کا نشانہ بناڈالا۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے ٹوئٹ میں  وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کی ویب سائٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے امداد کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نفیس کے پاس سیلاب زدگان کی تکالیف بیان کرنے کیلیے الفاظ نہیں بچے

قرۃ العین بلوچ نے بلاول بھٹو سے 1.3کھرب کی عالمی امداد کا حساب مانگ لیا

مومنہ مستحسن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  پاکستان کو آپ کی مدد کی فوری ضرورت ہے،وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔

کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ کے ٹوئٹ کو امریکی کامیڈین جیرمی میکلین نے طنز کا نشانہ  بناڈالا۔جیرمی میکلین نے لکھا کہ  براہ مہربانی عطیات دیں۔ وزیراعظم کو لندن میں مزید گھروں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر