سجل علی نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول کو چار چاندلگادیے،سلمان اور قاسم  کیساتھ تصاویر وائرل

اداکارہ سجل علی نے اپنی پہلی بین الاقوامی فلم ”واٹس لووگوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ“ کےپریمیئر کیلیے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔

اس فلم کی کہانی  جمائما گولڈ اسمتھ میں نے تحریری کی ہے جبکہ وہ فلم کی شریفک پروڈیوسر بھی ہیں۔سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلمان کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیے

ومنہ مستحسن کی وزیراعظم سیلاب فنڈ سے متعلق اپیل پر امریکی کامیڈین کا طنز

مریم نفیس کے پاس سیلاب زدگان کی تکالیف بیان کرنے کیلیے الفاظ نہیں بچے

ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں  اداکارہ سجل علی مرکزہ نگاہ بنی رہیں۔فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر  لی گئی شبانہ اعظمی اور سجل علی کی تصاویر  کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان، شہزاد رائے سمیت کئی شوبز شخصیات اور صحافیوں نے سجل علی کی فلم کی ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کو پاکستان کیلیے قابل فخر لمقحہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

<

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

سوشل میڈیا صارفین نے بین الاقوامی سطح کی تقریب میں شرکت کیلیے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے لباس کے انتخاب پر بھی اداکارہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سجل  نے تقریب میں شرکت کیلیے غرارے پر بلاؤز اور کوٹ پہن رکھا تھا۔

تقریب میں فلم کی مصنفہ اور شریک پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیٹوں سلمان عیسیٰ خان اور  قاسم خان نے بھی شرکت کی۔قاسم اور سلمان نے اداکارہ سجل علی  کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 سجل کی پہلی برطانوی فلم  ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی۔ فلم باقاعدہ طور پر آئندہ برس 27 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔یہ ایک برطانوی-جنوبی ایشیائی رومانوی کامیڈی فلم  ہوگی۔

فلم کی کاسٹ میں سجل علی کے ساتھ للی جیمز ،ایما تھامسن، شہزاد لطیف، راب برائیڈن، شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری اور  جیف مرزا شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر