اداکارہ عشنا شاہ کا دل پھینک مردوں کو مخلصانہ مشورہ

اپنی چکنی چپڑی باتوں سے خواتین کو پھانسنا اور ورغلانا کچھ  مردوں  کا مشغلہ ہوتا ہے۔ خواتین ان کی اوچھی حرکتوں کو نظرانداز بھی کریں تو وہ اپنی کوششیں جاری رکھتے ہیں۔اداکارہ عشنا شاہ نے ایسے مردوں کودوٹو ک الفاظ میں لتاڑتے ہوئے مخلصانہ مشورہ بھی دیا۔

بے باک اداکارہ عشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے پدرشاہانہ معاشرے میں مردوں کے زیردست رہنے والی خواتین کی بہترین ترجمانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عشنا شاہ عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی معترف

عشنا شاہ سیلاب کے دوران گراں فروشی اور لوٹ مار پر افسردہ

اداکارہ عشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پیار ے مرد،اگر کوئی خاتون دوست آپ کے دل پھینک تبصروں کا جواب نہیں دے رہی ہے اور انہیں نظرانداز کرنے کا  ڈرامہ کررہی ہے، تو یہ آپ کی دوستی کو نقصان پہنچائے بغیر آپ کو ایک اشارہ دینا ہے۔

انہوں نے مردوں کو مخلصانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  اپنی کلاس دکھائیں اور دھوکہ دہی کو طول دینے اور خاتون مزید بے سکون کرنے کے بجائے اشارے کو سمجھیں۔سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے بےباک اور دوٹوک موقف اپنانے پر عشنا شاہ کو سراہتے ہوئے ان کے موقف کی تائید کی ہے۔

متعلقہ تحاریر