فلم جوائے لینڈ کی  ٹورنٹو فلمی میلے میں بھی زبردست پذیرائی

کینز کے بعد ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پاکستانی فلم”جوائے لینڈ“کو زبردست پذیرائی سے نوازا گیا ہے۔

گزشتہ روز ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم جوائے لینڈ کا نارتھ امریکا پریمیئر منعقد کیا گیا۔فلم کے اختتام پر شرکا نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر کئی منٹ تک  تالیاں بجائیں اور فلم کے ہدایت کار اور کاسٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فلم  کی کینز فلمی میلے میں زبردست پذیرائی

پاکستانی فلم نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا

تقریب میں اداکارہ ثروت گیلانی  کے علاوہ فلم کی پوری کاسٹ  اور ہدایت کار صائم صادق نے بھی شرکت کی۔فلم کے اختتام پر فلم کی پوری کاسٹ کو اسٹیج پر مدعو کرکے ان کیلیے تالیاں بجائی گئیں۔

ثروت گیلانی تقریب میں شریک تو نہ ہوسکیں لیکن انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تقریب کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ہدایت کار صادق نے پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ ہم سب نے تمہیں بہت یاد کیا۔علی رحمان،فیصل کپاڈیہ اور دیگر نے فلم کی کاسٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

اس سے قبل فرانس میں منعقدہ کینزفلمی میلے میں بھی اس فلم کو زبردست پذیرائی سے نوازا گیا تھا اور فلم بینوں نے 10 منٹ تک اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر تالیاں بجائی تھیں۔

واضح رہے کہ  جوائے لینڈ نے  بھارتی فلم فیسٹیول آف میلبورن میں برصغیر کی بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔جوائے لینڈ ایک جذباتی ڈرامہ فلم  ہے جو ایک شادی شدہ شخص کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو ایک ٹرانس جینڈر سے محبت کرتا ہے اور اپنے خاندان کے روایتی تصور اور اپنی پسند کی زندگی گزارنے کی خواہش کے درمیان پھنس جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر