اعجاز اسلم نے کے الیکٹرک کو بھتہ خوری کا مرتکب قراردیدیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار اعجاز اسلم نے اگست کے مہینے میں بجلی استعمال نہ کرنے کے باجود صفر یونٹ کا لگ بھگ 4ہزار روپے بل بھیجنے پر کے الیکٹرک کو بھتہ خوری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے۔

تاہم ایک صارف نے اعجاز اسلم کے مغالطے کی تصحیح کرتے ہوئے انہیں بل کی حقیقت سے آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل قریشی کو بجلی کا بل دیکھ کر عمر شریف کیوں یاد آگئے؟

نادیہ حسین نے مرتضیٰ وہاب کے زیرانتظام کے ایم سی پر لعنت بھیج دی

اداکار اعجاز اسلم نے اپنے اگست کے بل کی تصویر اپنے ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صفر یونٹ پر میرا بل تقریباً 4ہزار روپے ہے، تو کیامیرے پاس ایک اور میٹر ہے جس پر فیول چارجز بھی ہیں؟اب میونسپل چارجز۔

انہوں نے کے الیکٹرک اور گلوکار فخر عالم کومخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ کیا کے الیکٹرک اب باضابطہ بھتے پر چل رہی ہے جو ہم زبردستی اداکررہے ہیں۔

ایک صارف نے  لکھا  کہ یہ پیسے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں آئے ہیں۔ ایک اور صارف نےسمجھاتے ہوئے لکھاکہ اعجاز بھائی مجھے بھی یہ بل دیکھ کر غصہ آگیا تھا لیکن جب میں نے اس کا جائزہ لیا تو سمجھ آیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ  مئی 2022 میں استعمال کی گئی 468یونٹ بجلی پر عائد کی گئی ہے اور سیلز ٹیکس بھی اسی بجلی پرعائد کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اپنا مئی کے مہینے کا بل دیکھیں اگر آپ نے 468یونٹ بجلی استعمال کی تھی۔

متعلقہ تحاریر