رنویر سنگھ نے مقدمے کی وجہ بننے والی برہنہ تصویر کو جعلی قرار دیدیا
یہ مخصوس تصویر میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی 7 تصاویر کا حصہ نہیں تھی، اداکار: ممبئی پولیس نے قابل اعتراض تصویر کو فارنزک جانچ کیلیے بھجوادیا، اداکار کو کلین چٹ ملنے کا امکان

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے پیپر میگزین کے برہنہ فوٹو شوٹ کا حصہ قرار دیکر سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس تصویر کو تحریف شدہ قرار دیدیا جس میں نظر آنے والے ان کے مخصوص اعضا کو جواز بناکر ان کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیاتھا۔
اداکار کی جانب سے ممبئی پولیس کو 19 اگست کو جمع کرائے گئے بیان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیے
پیپر میگزین کیلیے عریاں فوٹو شوٹ پر رنویر سنگھ کو ٹرولنگ کاسامنا
رنویر سنگھ کو کپڑے اتارنا مہنگا پڑگیا،خاتون نے ایف آئی آر کٹوادی
نیویارک سے شائع ہونے والے پیپر میگزین کےجولائی کے شمارے میں اداکار رنویر سنگھ برہنہ فوٹو شوٹ کی تصاویر شائع کی گئی تھی۔بعدازاں سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں رنویر سنگھ کے مخصوص اعضا بھی نظر آرہے تھے ۔اس تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ یہ پیپر میگزین کے فوٹوشوٹ کا حصہ ہے۔
اس تصویر کی بنیاد پر ممبئی پولیس نے سنگھ کے خلاف 26 جولائی کو فحاشی پھیلانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔رنویر سنگھ نے 19اگست کو ممبئی پولیس کو جمع کرائے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ مخصوس تصویر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی سات تصاویر کا حصہ نہیں تھی ۔
پولیس نے اب اس تصویر کو فرانزک سائنس لیبارٹری بھیج دیا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا اس کی شکل بدلی گئی ہے یا نہیں ۔انڈین ایکسپریس کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اگرتصویر تحریف شدہ ثابت ہوجاتی ہے تو رنویر سنگھ کو کلین چٹ ملنے کا امکان ہے کیونکہ ایف آئی آر اس بنیاد پر درج کروائی گئی تھی کہ ایک تصویر میں ان کے مخصوص اعضانظر آرہے تھے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو تصاویر اپ لوڈ کی ہیں وہ فحاشی کی تعریف میں نہیں آتیں، کیونکہ کوئی ان میں جسم کامخصوص حصہ نظر نہیں آرہا۔
ایک افسر نےبتایا کہ اداکار نے فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی تمام تصاویرپولیس کو فراہم کی ہیں۔ پولیس ٹیم نے ان کے انسٹاگرام پوسٹس کو بھی چیک کیا، جس میں وہ تصویر نہیں ہے جو شکایت کنندہ نے دی تھی ۔









