حدیقہ کیانی نے جنوبی پنجاب کی سیلاب متاثرہ خواتین کو گلے لگالیا
گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اپنے سیلہ راہ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کی خدمات میں مصروف ہیں،اداکارہ نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے بعد جنوبی پنجاب کے ضلاع راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا رخ کیا ہے۔
حدیقہ کیانی نے پنجاب رینجرز کی معاونت سے امدادی سامان متاثرین سیلاب میں تقسیم کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حدیقہ نے بلوچستان کے 3 گوٹھوں کی بحالی کا بِیڑا اٹھالیا
حدیقہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پیش پیش
حدیقہ کیانی نے جنوبی پنجاب میں امدادی سرگرمیوں کی مختلف وڈیوز اپنی انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہیں جن میں انہیں سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں میں گھل مل کر امدادی اشیا تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے سیلاب سے متاثرہ خواتین کو نہ صرف امداد فراہم کی بلکہ انہیں اپنے گلے لگاکر ان کی تکالیف بھی سنیں۔وڈیوز میں اداکارہ کو متاثرہ خواتین کو گلے لگاکر ان کا دکھ درد بانٹے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے سیلاب سے متاثرہ بچوں میں کتابیں اسکول بیگز،بسکٹ ، جوسز اور دیگر اشیا بھی تقسیم کی ہیں، حدیقہ کیانی نے امدادی سرگرمیوں میں معاونت پر پنجاب رینجرز کا شکریہ بھی اداکیا ہے۔