دنانیر مبین نے اپنی آواز کا جادو جگاکر مداحوں کو حیران کردیا
شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ اور پارٹی گرل کے نام سے شہرت رکھنے والی دنانیر مبین سُریلی بھی نکلیں۔
ماڈل و اداکارہ نے انسٹاگرام پرایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی فلم کے مشہور گیت پر اپنی آواز کا جادو جگارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ازیکا ڈینیئل کی سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف
ماہرہ خان کا بیٹے کی سالگرہ پر والدین کو خوبصورت پیغام
اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ چپکے سے۔۔مجھے یہ گانا بہت پسند ہے اور اسے گانے کی ایک کوشش کرنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ میں پیشہ ور گلوکارہ نہیں اس لیے نفرت مت کیجیےگا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کمال مہارت سے گانے میں سُر لگائے ہیں، یہی وجہ ہے انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد نے دنا نیر کی اس کوشش کو سراہا ہے۔کوک اسٹوڈیو میں آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ نمرہ رفیق نے بھی دنانیر مبین کے گانے کو پسند کرتے ہوئے انہیں داد دی ہے۔