مریم نفیس کو 2 نیک دل بچوں کیلیےمسیحا کی تلاش

اداکارہ مریم نفیس نے ڈی ایچ اے میں سگنل پر بیٹھ کر آوارہ بلیوں اور کتوں کی نگہداشت کرنے والے 2 بچوں کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردی۔

اداکارہ نے بچوں کی نیک دلی اور سخاوت  کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے لیے کسی کو مسیحا بننے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ازیکا ڈینیئل کی سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف

حدیقہ کیانی نے جنوبی پنجاب کی سیلاب متاثرہ خواتین کو گلے لگالیا

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردہ وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  یہ دونوں لڑکےجو  اکثر ڈی ایچ اے کراچی میں شہبازکمرشل سگنل پرواقع  کے ایف سی کے باہر نظر آتے ہیں بہت پیارے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ پڑھنا چاہتے ہیں ، وہ  اپنی محدود کمائی سے  آوارہ بلیوں اور کتوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، وہ سیلاب متاثرین کیلیے جو عطیہ کرسکتے تھے انہوں نے دیا۔

اداکارہ نے اپیل کی کہ اگر آپ ان کیلیے کچھ کرسکتے ہیں تو برائے مہربانی جائیں اور انہیں دیکھیں۔اداکارہ کے ٹوئٹ پر کئی صارفین نے جماعت اسلامی کی  الخدمت فاؤنڈیشن  اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سماجی تحریک فکس اٹ کے روح رواں عالمگیر خان کو ٹیگ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر