لوگ آنکھیں بند کرکے عمران خان پر اعتماد کررہے ہیں، جاوید شیخ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر ورسٹائل اداکار جاوید شیخ نے گزشتہ روز سیلاب زدگان کی امداد کیلیے منعقدہ تیسرے ٹیلی تھون میں شرکت کی اور عمران خان تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

جاوید شیخ نے کہا کہ لوگ سیلاب زدگان کی مدد کیلیے عمران خان پر آنکھیں بند کرکے بھروسہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون جج دھمکی کیس ، عدالت کا عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعہ ختم کرنے کا حکم

عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے میں احتجاج اور دھرنے کی کال دے سکتے ہیں، ذرائع

جاوید شیخ نے ٹیلی تھون کے دوران فیصل جاوید خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات معنی رکھتی ہے کہ امداد کون اکٹھی کررہا ہے،یہاں عمران خان صاحب اس مہم کی قیادت کررہے ہیں اور لوگوں کو عمران صاحب پر بھروسہ ہےلہٰذا لوگ آنکھیں بندکرکے چاہے پاکستان میں ہوں یا پاکستان سے باہر ، جتنے بھی پاکستانی ہیں وہ اس میں حصہ لے رہے ہیں اور حصہ لینا چاہ رہے ہیں اسی وجہ سے یہ تیسرا ٹیلی تھون ہورہا ہے۔

اداکار جاوید شیخ  نے امید ظاہر کی کہ آگے بھی چل کر سیلاب متاثرین کے حوالے سے بہت کچھ ہوگا۔ یادرہے کہ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اب تک سیلاب زدگان کی امداد کیلیے منعقدہ 3 ٹیلی تھونز میں ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد رقم جمع کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر