ایسی تباہی نہیں دیکھی، انجلینا جولی کا دنیا سے پاکستان کیلیے ڈومور کا مطالبہ
دنیا کو اس تباہی کا اندازہ ہی نہیں، آئندہ ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، پاکستان کی موجودہ صورتحال پر دنیا کو جاگنا ہوگا، مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل پاکستانی عوام کے ساتھ ہے، ہالی ووڈ اداکارہ
انجلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو اس تباہی کا اندازہ ہی نہیں، آئندہ ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔
انجلینا جولی نے گزشتہ روز نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیااوردنیا کی توجہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر مرکوز کرانے کا عزم کااعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے پاکستان پہنچ گئیں
حدیقہ کیانی نے جنوبی پنجاب کی سیلاب متاثرہ خواتین کو گلے لگالیا
انجلینا جولی نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے کم ذمے دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔انجلینا جولی نے بدترین تباہی، عوام کی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظر کشی کی ، امریکی اداکارہ مشکلات میں گھری عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج کی خدمات سے بھی متاثرہو گئیں۔
انجلینا جولی کاکہناتھا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا وہ پاک فوج کر رہی ہے،ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا،جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں۔
Good news for the flood affectees of Pakistan. Angelina Julie has become a voice for these affectees. She is making an appeal to international community to help Pakistan and the biggest challenge is to deliver the aid to those who deserve. @joliestweet #PakistanFloods2022 pic.twitter.com/Gt4OzYfep3
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) September 22, 2022
انجلیناجولی کا مزید کہناتھا کہ جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں،آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے،زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی،متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے۔ انجلیناجولی نے کہاکہ پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا،آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں۔
انجلینا جولی نے کہا کہ میں عالمی برادری پر ڈومور کا دباؤ ڈالنےکیلیے آپ کے ساتھ ہوں،پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کواس پر جاگنا چاہیے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔
ان کا کہناتھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے کم ذمے دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔انجلینا جولی نے بار بار متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان آنے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل پاکستانی عوام کے ساتھ ہے، میں یہاں پاکستان کے دوست اور بہت پرجوش دوست کے طور پر ہوں۔