ازیکا ڈینیئل سیلاب متاثرین کی تکالیف دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں
دل دہلا دینے والی صورتحال ہے جو لگتا ہے کہ کبھی ختم نہیں ہوگی، خوراک کی شدید کمی ہے، لوگوں جسم پر کپڑے اور پاؤں میں جوتے نہیں ہیں، اداکارہ کی پاکستانی عوام سے زیادہ سے زیادہ عطیات الخدمت فاؤنڈیشن کو دینے کی اپیل
مشہور پاکستانی اداکارہ ازیکا ڈینیئل بھی سیلاب متاثرین کا دکھ درد بانٹنے اندرون سندھ جاپہنچیں، اداکارہ انسٹاگرام پر اپنے لائیو سیشن کےدوران سندھ کے سیلاب متاثرین کی دگرگوں صورتحال بتاتے ہوئے کئی مرتبہ جذباتی ہوگئیں اور بمشکل اپنے آنسو روک پائیں۔
اداکارہ نے پاکستانی عوام سے سیلاب متاثرین کی دل کھول کرامداد کرنے کی اپیل کی ہے اور اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایسی تباہی نہیں دیکھی، انجلینا جولی کا دنیا سے پاکستان کیلیے ڈومور کا مطالبہ
حدیقہ کیانی نے جنوبی پنجاب کی سیلاب متاثرہ خواتین کو گلے لگالیا
اداکارہ نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سندھ، اندرون سندھ غربت کی لکیر سے نیچے ہے، اس بات میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے کھڑے ہوئے پانی کے ساتھ زندگی گزارنے کی سنگین صورتحال کا سامنا کررہے ہیں ،جہاں مچھروں کی وجہ سے ڈینگی وائرس، ملیریا، ڈائریا اور ٹائیفائیڈ جیسی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہےاور اجناس کی طرح طبی امداد اور دواؤں کی ضرورت ہے کیونکہ بہت زیادہ افراد بخار میں مبتلا ہیں ( بیماری کی تشخیص نہیں ہوئی) اور اپنی عارضی پناہ گاہوں میں پڑے ہیں (انہیں مناسب خیمے تک میسر نہیں)۔
انہوں نے لکھا کہ خوراک کی شدید کمی دیکھی جا رہی ہے کیونکہ سیلاب متاثرین کئی دن تک انتظار کرتے ہیں کہ کوئی ان کی مدد کرے اور انہیں کھانا کھلائے۔ ازیکا ڈینیئل نے کہا کہ دل دہلا دینے والی صورتحال ہے جو لگتا ہے کہ کبھی ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کے پاس لباس نہیں وہ ننگے پاؤں چلتے ہیں کیونکہ ان میں سے بیشتر کے پاس جوتے نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ مدد کے منتظر ہیں، یہ جاگنے کا انتباہ ہے،میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں اور آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنے لوگوں، اپنی قوم کی مدد کے لیے آگے آئیں،یہ ہمارے لیے آزمائش کی گھڑی ہے اور یہی وقت ہے کہ ہم اپنے حصے کا کام کریں، زیادہ سے زیادہ یا کم سے اکم جتنا ہم کرسکتے ہیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو زندہ رہنا چاہیے، اور ہم دوبارہ انہیں تعمیر کریں گے!انشااللہ۔ازیکا ڈینیئل نے اپیل کی کہ جس کسی بھی امدادی ادارے پر آپ اعتماد کرسکتے ہیں اسے عطیہ دیں، میں ذاتی طور پر الخدمت فاؤنڈیشن کی سفارش کرتی ہوں کیونکہ میں نے انہیں پورے پاکستان میں 24 گھنٹے ان تھک کام کرتے دیکھا ہے۔
View this post on Instagram
ازیکا ڈینیئل نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر براہ راست نشست بھی کی جس میں انہیں سیلاب متاثرہ علاقوں کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیااور کئی مرتبہ جذباتی ہوگئیں اور بمشکل آنسو روک پائیں۔