مشی خان نے وزیراعظم کی نقالی کرکے تفریح کا نیا ذریعہ فراہم کردیا

اداکارہ مشی خان نے وزیراعظم شہبازشریف کی نقالی پر مبنی مزیدار وڈیوز بناکر سوشل میڈیا صارفین کو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہونے پر مجبور کردیا۔

اداکارہ نے ہم نیوز کے مارننگ شو میں صرف ایک مرتبہ تقریر سننے کے بعد وزیراعظم کی ایسی زبردست نقل اتاری کہ میزبان حیران رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

ازیکا ڈینیئل سیلاب متاثرین کی تکالیف دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں

عشنا شاہ لاہورمیں کتوں  کے بے رحمانہ قتل اور پناہ گاہ کی تباہی پر پھٹ پڑیں

اداکارہ مشی خان تحریک انصاف کے پرزور حامی ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے وزیراعظم شہبازشریف کی تقاریر اور بیانات کی  آڈیو پر اپنے منفرد اندازمیں وڈیو بنانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور وقتاً فوقتاً مختلف وڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں۔

رواں ہفتے اداکارہ نے ہم نیوز کے مارننگ شو میں شرکت کی اور وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کی گئی ایک تقریر کی  زبردست نقل اتار کر میزبانوں کو خوب ہنسایا۔ اداکارہ کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

مشی خان  صرف موجودہ وزیراعظم کی ہی وڈیوز نہیں بناتیں بلکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ایک مشہور زمانہ جملے پر مبنی وڈیو بھی بناچکی ہیں جس میں مردانہ آواز میں ان سے چائے بنانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو وہ کہتی ہیں کہ کیا ہم کوئی غلام ہیں کہ جو آپ کہیں گے ہم کرلیں؟

متعلقہ تحاریر