کیا فیروز خان نے بھی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی؟
30 مارچ کو شادی کی سالگرہ پر فیروز خان نے اہلیہ کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پیغام بھی شیئر کیا تھا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں رشتے ٹوٹنے کا موسم طویل ترہوتا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک اور جوڑی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیلنے لگی ہیں۔
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پرزیرگردش خبروں کے مطابق معروف اداکار فیروز خان اوراُن کی اہلیہ علیزے سلطان نے بھی اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے۔ تاہم فیروزخان یا گھر والوں کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی سامنے آئی کہ فیروز خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ کو بلاک کردیا۔ جبکہ علیزے نے بھی اپنا اکاؤنٹ بند کردیا۔
Alizey Feroze & Feroze Khan parted their ways After 2 Years of Marriage..!
But Unfollowed Each Other on instagram.#FerozeKhan pic.twitter.com/CHSPBn4dld— Usman Ali (@maan_Saab07) December 1, 2020
رواں برس مارچ میں فیروز خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی دین اسلام کے احکامات کے مطابق گزاریں گے۔
– my fans have been waiting for a statement from me. I announce that I quit the showbiz industry and will only act and provide my services for the teaching of Islam through this platform if needed else anything but this InshAllah,Request you all to pray for me and my loved ones.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) March 6, 2020
سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس خبر نے اداکار کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
I Hope this news is Fake…🥺
it made me cry please no 😔💔#FerozeKhan pic.twitter.com/SFdoQ4Onch— Senorina ⚘🦋🕊 (@acha_sahi_hai) November 30, 2020
فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی۔ گزشتہ برس مئی میں ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
View this post on Instagram
رواں سال 30 مارچ کو شادی کی سالگرہ کے موقع پر فیروز خان نے انسٹاگرام پر علیزے کے لیے خصوصی پیغام بھی شیئر کیا تھا۔
اس سے قبل گلوکار فرحان سعید اورعروا حسین کے درمیان علحیدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اس معاملے پر اب تک شوبز جوڑی نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ تاہم اداکارہ کے والد کی جانب سے افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔