کیا آر آر آر کے ڈائریکٹر ٹام کروز اور ول اسمتھ کے ساتھ نئے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں؟

آر آر آر کے فلمساز راجا مولی 95ویں اکیڈمی ایوراڈز میں انڈین فلم انڈسٹری کی جانب سے اپنی فلم کا نام نہ بھیجنے کے باوجود اب بھی آسکر ایوارڈز میں اہم بازو تلاش کررہے ہیں

باہوبلی اور آر آر آر فلموں کے معروف ڈائریکٹر ایس ایس راجا مولی کم از کم ایک اور بڑی فلم بنانے جارہے ہیں جس میں ہالی ووڈ اسٹار پر دکھائی دیں گے۔

تیلگو فلمساز نے حال ہی میں ہالی ووڈ کی معروف ٹیلنٹ ایجنسی کریٹیو آرٹسٹ ایجنسی (CAA) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مشی خان نے وزیراعظم کی نقالی کرکے تفریح کا نیا ذریعہ فراہم کردیا

ازیکا ڈینیئل سیلاب متاثرین کی تکالیف دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں

یہ ایجنسی ہالی ووڈ کی کچھ مشہور اور اعلیٰ شخصیات کو متعارف کرانے میں اپنا ایک نام رکھتی ہے ، جن میں ٹام کروز، بریڈ پٹ، ول اسمتھ، ٹام ہینکس، اسٹیون اسپیلبرگ، زندایا، اسکارلیٹ جوہانسن، ریان مرفی، ریز ودرسپون شامل ہیں۔

یہ معاہدہ ہندوستان کے معروف ترین تیلگو فلموں کے ڈائریکٹر کے کامیابی کے مواقع پیدا کرے گا۔

Netflix پر RRR کی ریلیز کے بعد سے راجا مولی کو سامعین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی مشہور شخصیات نے بھی سراہا ہے۔

فلمساز فی الحال اپنی تازہ ترین فلم RRR کی تشہیر کر رہے ہیں، جس میں رام چرن اور NTR جونیئر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ، اس فلم کو فلم فیڈریشن آف انڈیا کی جیوری کی طرف سے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں ملک کی جانب سے نامزد نہیں کیا گیا تھا تاہم آسکر ایوارڈز میں اس کے حوالے سے نمایاں آواز اٹھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سال کے شروع میں ایک انٹرویو کے دوران آر آر آر کے فلمساز نے اپنی مستقبل کی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت ان کی فلم آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہو گی۔

فلمساز نے بتایا کہ ان کی اگلی فلم کے ہیرو تیلگو فلموں کے سپراسٹار مہیش باہو ہوں ، فلم کی شوٹنگ دنیا بھر میں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تاریخی کتھا "مہابھارت” پر فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر