مارویل اسٹوڈیوز کا چیڈوک بوسمین کو خراج عقیدت

مارویل اسٹوڈیوز نے چیڈوک بوسمین کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کی ہے

چیڈوک بوسمین کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر مارویل اسٹوڈیوز نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے لیے مونٹاج شیئر کیا ہے۔

چیڈوک بوسمین ایک امریکی اداکار ہیں۔ جنہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ہدایت کاری کی تعلیم حاصل کی ہے۔

چیڈوک بوسمین نے کامیابی کا سفر2010ء میں ‘پرسن اَن نون’ نامی سیریز سے کیا تھا۔ اس سے قبل 2008ء میں ٹی وی سیریز ‘لنکن ہائٹس’ میں بھی جلوہ گر ہوئے۔ جس کے بعد 2013ء میں ‘فورٹی ٹو’ میں جیکی روبنسن کی سوانح حیات میں بہترین کردار ادا کیا تھا۔ 2014ء میں گلوکار جیمز براؤن کی سوانح حیات ‘گیٹ اون اپ’ جبکہ 2017ء میں مارشل میں نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد خان کی سالگرہ پر فلم فیئر کی مبارکباد

بوسمین نے بین الاقوامی شہرت ‘بلیک پینتھر’ سے حاصل کی۔ 2018ء میں چیڈوک کو دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

چیڈوک بوسمین میں 2016ء میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ 29 اگست 2020ء کو وہ دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

متعلقہ تحاریر