گلوکار عاصم اظہر باصلاحیت ارشمان نعیم کیساتھ گانے کی تیاری میں مصروف

گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے کم سن گلوکار ارشمان نعیم کے ساتھ گانے کی تیار ی شروع کردی جو منگل 4 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔
عاصم اظہر نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں ارشمان نعیم کو اسٹوڈیو میں عاصم اظہر کا مشہور گانا ’جو تو نہ ملا‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عائزہ خان کا ڈانس وڈیو کے ذریعے لیجنڈری اداکارہ شبنم کو خراج تحسین
متھیرا نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو پاکستان اصل چہرہ قرار دیدیا
انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیسا کہ آپ سب کی خواہش تھی تو اب یہ بہت جلد پوری ہونے جا رہی ہے۔
ارشمان نعیم کی جانب سے عاصم اظہر کا گانا گانے کی وڈیو گزشتہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، سوشل میڈیا صارفین نے بچے کی وڈیو پر عاصم اظہر کو مینشن کرتے ہوئے گلوکار سے بچے کو موقع دینے کی فرمائش کی تھی۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں اسے گلوکار عاصم اظہر کا مشہور گانا ’جو تو نہ ملا‘ گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کو ارشمان نعیم کی درد بھری آواز اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اسے مستقبل کا کامیاب گلوکار قرار دے دیا اور ساتھ ہی اس ویڈیو پر عاصم اظہر کو ٹیگ کر کے ارشمان ن موسیقی کے مداحوں نے ارشمان نعیم کی یہ ویڈیو دیکھنے اور اس کی اتنی خوبصورت آواز سننے کے بعد یہ درخواست کی کہ وہ پورا گانا اپنی آواز میں گائیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو اس بچے کو ’کوک اسٹوڈیو‘ میں گاتا دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔ارشمان نعیم کی آواز کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار سے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے بھی پسند کیا گیا تھا۔









