فرہاد ہمایوں نے کوکا کولا کو قانونی نوٹس بھیج دیا

فرہاد ہمایوں نے کوکا کولا قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹس بھیج دیا ہے

پاکستان کے معروف بینڈ اوور لوڈ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے فرہاد ہمایوں نے کوک اسٹوڈیو پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے 2011 میں ریلیز ہونے والے گانے ”نیہڑے آ‘‘ کا ریمکس فرہاد ہمایوں کی اجازت کے بغیر استعمال کیا ہے۔

نیوز 360 کے نامہ نگار عمیر علوی کے مطابق گانا "نیہڑے آ” 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم چوڑیاں میں فلمایا گیا ہے۔ جس کے بعد 2011 میں فرہاد ہمایوں نے سعید نور سے باقاعدہ اجازت لے کر اسکا ریمکس بنایا تھا۔ کوکا کولا نے اپنا کمرشل ریلیز کیا جس میں میشاء شفیع کی آواز میں گانا "نیہڑے آ” کے بول اور موسیقی کا استعمال کیا گیا۔ یہ کمرشل کوک اسٹوڈیو سیزن 13 کا ٹیزر تصور کیا جا رہا ہے جسے مداحوں میں بہت پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔

چونکہ کوکا کولا نے باضابطہ اجازت نہ لیتے ہوئے گانے کو اپنے ٹیزر میں شامل کیا ہے اِس لیے فرہاد ہمایوں نے قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا اور کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

گلوگار فرہاد ہمایوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کوکا کولا نے اپنے کمرشل "کوک اینڈ میوزک”  میں "نہڑے آ” کا جو ریمکس ورژن استعمال کیا ہے وہ فرہاد ہمایوں کا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوکا کولا لوکل میوزک انڈسٹری کو پروان چڑھانے کی کوشش میں گامزن ہونے کی صرف اداکاری کرتا ہے۔

View this post on Instagram

 

#FarhadHumayun #NerayAah @cocacolapk @cocacola #cokestudio #plagiarism

A post shared by Farhad Humayun (@farhad.humayun) on

واضح رہے کہ فرہاد ہمایوں پہلے گلوکار نہیں جنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہو۔ 2008 میں معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کا گانا بھی کوکا کولا نے اپنے ایک اشتہار میں استعمال کیا تھا جس کے بعد شہزار رائے نے بھی بلا اجازت گانا استعمال کرنے پر کمپنی کو قانونی نوٹس بھیجا تھا۔ جبکہ شجاء حیدر بھی ان گلوکاروں میں شامل ہیں جن کی موسیقی یا گانوں کو اجازت لئے بغیر ہی استعمال کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ تحاریر