الطاف حسین پاکستان کےباشندے ہیں ،انہیں واپسی کا حق دیا جائے، حریم شاہ

الطاف حسین باہر کی عدالتوں سے بری ہوچکے، پاکستانی ہے اسے پاکستان آنے کا حق دیا جائے، پاکستان کی مٹی میں پیدا ہونے والا کبھی اپنے ملک سے غداری نہیں کرسکتا، ٹک ٹاکر

ٹک ٹاکر حریم شاہ بانی ایم کیوایم کے حق میں بول پڑیں۔حریم شاہ کہتی ہیں  کہ الطاف حسین پاکستان کےباشندے ہیں ،انہیں پاکستان آنے کا حق دیا جائے۔

گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی ایم کیوایم سے متعلق سوالات کے کھل کر جواب دیے۔

یہ بھی پڑھیے

منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں حریم شاہ کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

منہ بولے بھائی نے حریم شاہ کو صادق و امین قرار دیدیا

حریم شاہ نے کہا کہ الطاف بھائی نے مجھے بہت دعائیں دی تھیں، وہ کراچی کا ایک نام اور پہچان تھے،آج بھی لوگ ان سے بہت محبت کرتے ہیں اور جب میں الطاف حسین سے ملاقات کرکے واپس آئی اور عمرے پر گئی تو وہاں بھی  مجھے کچھ لوگ ملے اور بہت سارے مہاجروں نے  مجھے ان کی وجہ سے بہت سارا پیار دیا کہ آپ ہمارے قائد سے مل کر آئی ہیں اور آپ یہاں لوگوں سے درخواست کریں کہ انہیں واپس آنے کا موقع دیا جائے جیسے باقیوں کو دیا جاتا ہے۔

حریم شاہ سیاست میں آنے سے متعلق سوال گول کرگئیں۔انہوں نے کہاکہ اس بارے میں کچھ نہیں بتاؤں گی۔الطاف حسین کی سیاست سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ جس وقت وہ سیاست میں تھے تو ہم اتنے ناپختہ ذہن کے تھے کہ اس وقت کا کچھ نہیں پتہ لیکن میں اتنا کہوں گی کہ  وہ پاکستان کے باشندے ہیں اور باہرسے بھی  انہیں ریلیف ملا ہے،وہ وہاں کی کورٹ سے بری ہوئے ہیں،جو پاکستانی ہے اسے اپنے ملک میں آنے کا پورا حق دیا جائے نہ کہ ملک بدر کیا جائے،انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کی مٹی میں پیدا ہوتا ہے وہ کبھی بھی اپنے ملک اور وطن  کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا۔

@news360official میں تو عمران خان کو سپورٹ کرتی ہوں، حریم شاہ #News360 #hareemshah @hareem.khanofficial @tamour_mirza_official @user033934689 @maryamqureshi452 ♬ original sound – News 360

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے میرے لیے خود ٹوئٹ کیا تھا اور اپنے قریبی صحافیوں کے ذریعے مجھے پاکستان سلام بھیجا تھا جو میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی ہوں اور عمران خان کو وزیراعظم دیکھ رہی ہوں۔

@news360official چیلنج کرنے والوں کو میں منہ توڑ جواب دیتی ہوں، حریم شاہ #News360 #hareemshah @hareem.khanofficial @shahzaibkhattak0065 @talharasheed91 @smansoorhaider ♬ original sound – News 360

حفاظتی ضمانت کرانے سے متعلق سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ میں مستقل طور پر پاکستان سے منتقل ہوچکی ہوں لیکن اس معاملے کو ختم کرنے پاکستان آئی ہوں، انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق وڈیو مذاق میں بنائی تھی،حفاظتی ضمانت اس لیے کرائی تھی کہ میں مخالفین کو خوش ہوتے نہیں دیکھ سکتی تھی، انہیں منہ توڑ جواب دینا چاہتی تھی۔

متعلقہ تحاریر