عتیقہ اوڈھو کا خواتین کو پرتشدد رشتوں سے جان چھڑانے کا مشورہ
نوجوان خاتون کے طور پر ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کی زیادتیاں سہنے کے بعد میں دوسروں کو زہریلے رشتوں سے نکلنے میں مدد کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں، سینئر اداکارہ

ازدواجی زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھنے والی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے خواتین کو تشدد برداشت کرنے کے بجائے ایسے رشتوں سے جان چھڑانے کا مشورہ دیدیا۔
اداکارہ نے ذاتی تجربات کی روشنی میں طویل جذباتی پیغام کے ذریعے خواتین اورلڑکیوں کو مفید مشوروں سے نوازا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کومل عزیز نے اداکاری اور کاروبار ساتھ ساتھ کرنے کا راز بتادیا
آج کا مرد 4 شادیاں نہیں نبھا سکتا، اداکارہ درفشاں سلیم
اداکارہ عتیقہ اوڈھونے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میں یہ اس امید کے ساتھ لکھ رہی ہوں کہ اس سے کسی کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ آپ کی زندگی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ ایک نوجوان خاتون کے طور پر جسمانی اور جذباتی دونوں طرح کی زیادتیاں سہنے کے بعد میں دوسروں کو زہریلے رشتوں سے نکلنے میں مدد کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں۔
View this post on Instagram
سینئر اداکارہ نے لکھا کہ کسی بھی قسم کی بدسلوکی ناقابل قبول ہے قطع نظر اس سے کہ وہ کس کی طرف سے آرہی ہے۔ دور چلے جائیں اور کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں۔ اگر آپ کسی کو اپنے ساتھ بدسلوکی کی اجازت دیتے ہیں تو وہ ایسا کرنے کی عادت بنالے گا اور یہ عادت وقت کے ساتھ ساتھ مزید خراب ہو جاتی ہے۔ بدسلوکی کرنے والا اس طرح کے رویے کا عادی ہو جاتا ہے اور کبھی باز نہیں آتا۔
عتیقہ اوڈھو نے لکھاکہ آپ کی زندگی، آپ کی ساکھ اور آپ کی عزت قیمتی ہے، اس لیے ان کی حفاظت کریں اور مضبوط بنیں۔ بہت سے لوگ آپ کو ایسی باتیں بتائیں گے جو آپ کے اپنے عزم کو کمزور کر دیتی ہیں لیکن ان پر کبھی کان نہ دھریں، صرف اپنےحواس اور دماغ کی بات سنیں، یہاں تک کہ اپنے دل کی بھی نہ سنیں کہ وہ بہت زیادہ ڈگمگاجاتا ہے ۔
انہون نے کہا کہ جو میں کہہ رہی ہوں اس پر بھروسہ کریں، آپ بہت بہت بہتر کرسکتے ہیں ، اس لیے سمجھوتہ نہ کریں اور کسی کے لیے اپنی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔باہرنکلیں جب آپ ابھی بھی یہ کرسکتے ہیں۔