علی ظفر کا نئے گانے کی تعریف کرنے والے پرستار سے اظہار تشکر

گلوکار و اداکار علی ظفر نے نئے گانےاکھیاں کی تعریف کرنے والے پرستار سے اظہار تشکر کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنا نیا پنجابی گیت اکھیاں گزشتہ ہفتے جاری کیا تھاجسے مداحوں کی جانب سے خاصہ پسندکیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عتیقہ اوڈھو کا خواتین کو پرتشدد رشتوں سے جان چھڑانے کا مشورہ

کومل عزیز نے اداکاری اور کاروبار ساتھ ساتھ کرنے کا راز بتادیا

 

گلوکارنے اپنے نئے گانے کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی جس پرایک صارف نے گانے کیلیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ یہ شخص کبھی ہمارے دل جیتنے میں ناکام نہیں ہوتا،سب سے مشہور اور مسحور کن ، بادشاہ ہلکا نہیں آتا،باس اپنی  میراث کو جاری رکھنا۔

گلوکارعلی ظفر نے اپنے پرستار کی جانب سے کی گئی تعریف کا دل اور ہاتھ جوڑنے کے اموجیز کے ذریعے شکریہ اداکیا۔علی ظفر نے اپنا پنجابی گیت اکھیاں گزشتہ ہفتے یوٹیوب پر جاری کیا تھا۔8 دن کے دوران اس گانے کو ایک لاکھ 44ہزار مرتبہ سنا جاچکا ہے جبکہ 10 ہزار سے زائد صارفین نے اس گانے کو پسند کیا ہے۔

اس سے قبل علی ظفر نے اپنے پرانے گیت جھوم کو 4 ماہ قبل نئے انداز میں جاری کیا تھا جسے اب تک یوٹیوب پر ایک کروڑ 10 لاکھ مرتبہ سنا اور دیکھاجاچکا ہے جبکہ ایک سال قبل جاری کیے گئے علی ظفر کے پشتو گیت کو اب تک 10 کروڑ50 لاکھ مرتبہ سنا اور دیکھاجاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر