عروہ حسین اور سائرہ یوسف نے جشن میلاد النبی کس طرح منایا؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز امت مسلمہ نے  عقیدت و احترام سے جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم  منایا۔ اس موقع پر محافل میلاد اور  سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے موضوع پر تقریبات کاا نعقاد کیاگیا۔

اس موقع پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی پیچھے نہیں رہیں، کئی فنکاروں نے محافل میلاد  میں شرکت کی اور کئی نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم  پر حاضری کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مائرہ خان نے فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کا ایک اور ٹیزر جاری کردیا

گلوکارہ آئمہ بیگ کی اپنے والد کو شاندار الفاظ میں سالگرہ کی مبارکباد

اداکارہ عروہ حسین اور سائرہ یوسف نے بھی اپنے اپنے انداز میں مداحوں کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

سائرہ یوسف نے ایک حدیث مبارکہ شیئر کی  جس کا مفہوم یہ ہے کہ”جب کوئی چیزتمہارے دل کے سکون میں خلل ڈالے تو اسے چھوڑ دو“۔  سائرہ یوسف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں تمام مداحوں کو عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)

عروہ حسین نے اپنی دعامانگنے کی تصویر شیئر کرتے  ہوئے کیپشن میں لکھاکہ  دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید میلاد النبی مبارک! آج جب میں  نے نوافل  اداکیں  تو تمام سیلاب متاثرین ، اپنے ملک اور اپنے اردگرد موجود تمام افرا د بالخصوص خواتین کے لیے دعا کی ، مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

متعلقہ تحاریر