دھونی نے پروڈکش ہاؤس کھول لیا، علاقائی زبانوں میں فلمیں بنائیں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے”دھونی انٹرٹینمنٹ “کےنام سے پروڈکشن ہاؤس کھول لیا۔

بھارت کے صوبے بہار سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر علاقائی زبانوں میں فلمیں بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

تخلیق کاروں نے فلم آر آر آر کی آسکر میں نامزدگی کیلیے مہم شروع کردی

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پہلے دن کی آمدنی سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان

 

بھارت کی علاقائی فلم انڈسٹری کی خبروں پر نظر رکھنے والے ٹوئٹر ہینڈل لیٹس سنیما نے انکشاف کیا ہے کہ  بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی  تامل ، تلگو اور ملیالم زبانوںمیں فلمیں بنانے کیلیے جنوبی بھارت میں  فلم ساز کمپنی”دھونی انٹرٹینمنٹ “کھولنے جارہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مہندر سنگھ  خود بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھتےہیں تاہم فلم سازی کیلیے انہوں نے تامل، تلگو اور ملیالم زبانوں کاانتخاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ مہندر سنگھ کو اپنے15سالہ  بین الاقوامی کیریئر میں 90ٹیسٹ، 350ایک روزہ اور 98ٹی 20میچز میں بھارت کی نمائندگی  کا اعزاز حاصل ہے جبکہ وہ تاحال آئی پی ایل کھیل رہے ہیں اور اب تک 234میچز کھیل چکے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان کی زندگی پر بالی ووڈ فلم”ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری“بھی بنی تھی جس میں آنجہانی  سشانت سنگھ راجپوت نے مہندر سنگھ دھونی کا کردار اداکیا تھا جبکہ دیشا پٹانی اور کیارا ایڈوانی نے ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر