انوشکا شرما کا پریگنینسی کے دوران ہیڈ اسٹینڈ

ڈاکٹر نے تجویز دی ہے کہ انوشکا باقاعدہ سہارے کی مدد سے تمام یوگا آسن کر سکتی ہیں جو وہ پریگنینسی سے قبل کرتی تھیں

معروف انڈین اداکارہ انوشکا شرما نے پریگنینسی کے دوران یوگا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے چند ماہ قبل انسٹاگرام پر اپنی پریگنینسی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے پریگنینسی کی کئی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘یوگا میری زندگی کا اہم حصہ ہے۔ ڈاکٹر نے تجویز کی ہے کہ میں باقاعدہ سہارے کی مدد سے تمام یوگا آسن کر سکتی ہوں جو پریگنینسی سے قبل کرتی تھی’۔

انہوں نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے ہیڈ اسٹینڈ کرتی آرہی ہیں۔ اب انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ سہارے کے لیے دیوار کا استعمال کریں۔ مزید احتیاط کے لیے انہوں نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کی بھی مدد لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

حسن علی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سنادی

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی یوگا ٹیچرورچوئلی ان کی نگرانی کر رہی ہوتی ہیں۔ جبکہ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ پریگنینسی کے دوران بھی یوگا جاری رکھ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکا کی پریگنینسی کے باعث ان کے شوہر ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 3 میچوں کے لیے پدرانہ چھٹیوں کی درخواست دی تھی جو قبول کرلی گئی۔

متعلقہ تحاریر