اداکارہ ثنا نے شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے راستے جداکرلیے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ثنا  نےشادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے باہمی رضامندی کے ساتھ راستے جدا کرلیے۔

 اداکارہ ثنانے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو شوہر سے علیحدگی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ”علیحدگی دکھ دیتی ہے لیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رشتہ ختم کرنا ضروری ہوجاتا ہے“ ۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ثنا فخر نے باکسنگ سیکھنا بھی شروع کردی

اداکارہ ثناء فخر کی اپنے بچوں کے  ساتھ ورزش کی ویڈیو وائرل

ثنا فخر نے سکس پیکس دکھاکر سب کو  حیران کردیا

 

انہوں نے لکھا کہ  ”میں نے اور فخر نے بڑی عزت کے ساتھ شادی کے  کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے “۔

View this post on Instagram

A post shared by SANA (@sana_fakhar)

 ثناء نے کہا کہ یہ دکھ کا لمحہ ہے پر مجھے یقین ہے کہ خدا نے ہم دونوں کے لیے کچھ اور اچھا فیصلہ کیا ہے۔آخری میں انہوں نے شوہر فخر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ اداکارہ ثنااور ماڈل فخر  2008 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 2 بچوں کے والدین  ہیں۔

گزشتہ سال  ثنا اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں  جب انہوں نےایک تصویری انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے  اپنے  سابقہ شوہر فخر کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی ۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاتھا کہ” مجھے یاد دلانے کے لیے آپ کا شکریہ کہ تتلیاں کیسی محسوس ہوتی ہیں۔ دن کی بہت سی مبارک باد قبول کریں“۔ ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا دی کیونکہ ایک تصویر میں جوڑا بوسہ لے رہا تھا۔ناقدین نے اس تصویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا  جبکہ کچھ صارفین   نے اداکارہ کو بے عزت بھی کیا تھا۔بعد میں ثنا نے انسٹا لائیو ویڈیو  کے ناقدین کوجواب دیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by SANA (@sana_fakhar)

اداکارہ ثنا نے کہا  تھا کہ”نفرت کرنے والوں کامیری زندگی میں کوئی وجود نہیں ہے۔ میرے اردگردصرف محبت ہے، میں ان لوگوں کی بھی عزت کرتی ہوں جو میرے بارے میں کچھ بھی بات کرتے ہیں۔   آپ جوکچھ  شیئر کرنا چاہیں، براہ کرم کریں، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ آپ کو میری زندگی تک رسائی حاصل ہے اور یہ رسائی میں نے ہی دی ہے ،ہم فرشتے نہیں ہیں،اگر آپ   مجھے بے عزت کریں گے تو دنیا ختم نہیں ہوجائے گی“۔

دریں اثنا شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے ثنا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئےان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پرعشنا شاہ، صبا فیصل، متھیرا،ارسلان فیصل،اظفر رحمان اور نادیہ حسین خان نے ثنا سے اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں ثابت قدم رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر