صوفیہ مرزا کو بچیوں کے اغوا کے کیس میں اہم کامیابی ،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اداکارہ صوفیہ مرزا نے  اپنی جڑواں بچیوں کے اغوا کیس میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔

سپریم کورٹ نے بچیوں کو اغوا کرنے کےبعد جعلی ماں بن کر جعلی پاسپورٹ پر دبئی لے جانے والی ملزمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرمتعلقہ عدالت کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کے اغوا میں ملوث سابق شوہر کی گرفتاری کی کوششیں تیز

دو بچیاں یو اے ای میں پھنسی ہیں، ہم اسلامی دنیا کی باتیں کرتے ہیں، سپریم کورٹ

صحافی عادل عباسی نےاداکارہ صوفیہ مرزا کی  سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ماڈل صوفیہ مرزا کی بچیوں کو ملک سے باہر لے جانےمیں ملوث ملزمہ کی ضمانت منسوخی کے کیس میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عادل عباسی نے مزید بتایا کہ عدالت نے ملزمہ صدف ناز کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت دے دی  اور ملزمہ کی  پاسپورٹ ٹرائل کورٹ بھیجنے کی درخواست مستردکردی۔

اداکارہ صوفیہ مرزا نے عادل عباسی کی ٹوئٹ پرری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھا کہ انصاف کا بول بالا ہوا.. میری بیٹیوں کی ماں بننے والی اور میری بچیوں کے جعلی پاسپورٹ بنا کر دبئی سمگل کرنے والی ملزمہ صدف ناز کو مقدمے میں حاضر ہونا ہے،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

متعلقہ تحاریر