رابی پیرزادہ کا اپنی غیر مرئی طاقت سے متعلق بڑا دعویٰ

سابقہ گلوکارہ، مصورہ، خطاط  اور  بیوٹیشن رابی پیرزادہ نے  اپنی غیر مرئی طاقت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے ۔

رابی پیرزادہ نے نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں متعدد موضوعات پر بات کی۔اس موقع پر انہو ں اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی اور اپنی خداد صلاحیتوں پر بھی تفصیلی بات کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیے

علیزے شاہ پر رنگ گورا کرنے کی کریم کے اشتہار میں کام کرنے پر تنقید

صوفیہ مرزا کو بچیوں کے اغوا کے کیس میں اہم کامیابی ،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

خطرناک جنگلی جانوروں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر سے متعلق  ایک سوال کے جواب میں  رابی پیر زادہ نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی بھی قسم کے جنگلی جانوروں جیسے کہ شیر، سانپ، اژدھے یا پھر بھیڑیے کو باآسانی قابو کر سکتی ہیں اور یہ قوت اِنہیں اللّٰہ کی طر ف سے عطا کی گئی ہے۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ ان کے  پاس کوئی جانور نہیں، انکی پرانی تصویروں میں جو جانور تھے وہ کشمیر کے ایک دورے کے دوران انہیں ایک جگہ ملے تھے جن کا استعمال کرتے ہوئےانہوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو دھمکایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ  یہ دھمکی آمیز تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہو جانے پر وائلڈ لائف والوں نے ان پر کیس کیا تھا، ان کےخلاف  بغیر لائسنس  جنگلی جانور رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جو کہ اب ختم ہو چکا ہے۔

رابی پیرزادہ  نے کہا کہ ان کا  دماغ اب کافی نیچے آ چکا ہے، انہوں نے محمکہ وائلڈ لائف سے کہا کہ انہیں معاف کر دیا جائے اور وہ معاف کرتی ہیں ۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے عملے سے کہا تھا کہ  جب کبھی ان کے گھر سے کوئی سانپ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو انہیں بلالیا جائے وہ اس جانور کو سب کے سامنے پرسکون کرکے اپنےساتھ صوفے پر بٹھاکردکھائیں گی۔

متعلقہ تحاریر