پریانکا چوپڑا کا ملالہ یوسفزئی کی حمایت میں حسن منہاج پر طنز

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کی حمایت  میں معروف کامیڈین حسن منہاج کو طنز کانشانہ بناڈالا۔

امریکی کامیڈین حسن منہاج نے اس مہینے کے آغاز پر انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہیں ملالہ یوسف زئی کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملالہ یوسفزئی سیلاب متاثرہ بچیوں کی جلد اسکول واپسی کی خواہشمند

ملالہ یوسفزئی کا دادو کی تحصیل جوہی کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں

اس ویڈیو میں حسن منہاج کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی مجھے انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں اور میں اُنہیں فالو نہیں کرتا۔

View this post on Instagram

A post shared by Hasan Minhaj (@hasanminhaj)

حسن منہاج کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی نے اُنہیں انسٹا گرام پر اَن فالو کر دیا۔اس پر  حسن منہاج نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر”ملالہ کلیپس بیک“کے عنوان سے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ 4 اکتوبر کو میں نے مذاق میں یہ کہا تھا کہ ملالہ مجھے انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں اور میں انہیں فالو نہیں کرتا جس کے بعد جواباً ملالہ نے آن لائن ایک پول کروانے کے بعد مجھے اَن فالو کر دیا ہے حالانکہ ملالہ پول میں سوال کیاکہ’کیا مجھے حسن منہاج کو ان فالو کرنا چاہیے؟ ‘اس کے 39فیصد ووٹرز نے کہا’یہ آدمی کون ہے؟‘ان میں سے 38فیصد نے کہا’ہاں‘۔ دوبارہ ووٹنگ کرانے کے بجائے اس نے مجھے انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا۔ مجھے افسوس ہے ملالہ۔ مجھے فالو کرو لیکن مجھے نہیں معلوم کہ میں تمہیں فالو کروں گا یا نہیں ، میں اتنا ہی کم ظرف ہوں“۔ملالہ نے ریل کے کیپشن میں کہا کہ” مجھے یہ وڈیو بھیجنے والے ہر شخص کا شکریہ کیونکہ میں اب اس شخص کو فالو نہیں کرتی پیروی نہیں کرتی“۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں حسن منہاج کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”یہ وہی لڑکی وہی ملالہ !۔  لگتا ہے کہ یہ کم ظرف ہونے کو مزاح پر ترجیح دیتے ہیں“۔

حال ہی میں پرینکا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کی وکالت کی۔ انہوں نے نے ملالہ اور امریکی شاعرہ امنڈا گورمین کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ پریانکا، جو 2016 میں عالمی یونیسیف کی خیر سگالی سفیر بنی تھیں، نے ملالہ اور امندا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، ’’ان دو قابل ذکر خواتین کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے پر بہت قابل فخر ہے‘‘۔

متعلقہ تحاریر