دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے آئی ایم ڈی بی پر چھپڑ پھاڑ ریٹنگ حاصل کرلی
فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ 10 میں سے 9.5ریٹنگ کے ساتھ آئی ایم ڈی بی پر راج کررہی ہے اور سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے والی دوسری پاکستانی فلم بن گئی ہے۔
بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کی شاہکار پنجابی فلم’دی لیجنڈ آف مولاجٹ ‘ نے بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں سمیٹنا شروع کردیں۔
فلموں کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی پلیٹ فارم انٹرنیشنل موودی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) پر چھپڑ پھاڑ ریٹنگ حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی سوشل میڈیا ٹیم کا صارفین کوسخت انتباہ
سلطان راہی کے فرزند حیدر سلطان کا فلم سن آف مولاجٹ بنانے کا اعلان
فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ 10 میں سے 9.5ریٹنگ کے ساتھ آئی ایم ڈی بی پر راج کررہی ہے اور سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے والی دوسری پاکستانی فلم بن گئی ہے۔
فلم نے اپنی عالمی ریلیز کے تیسرے دن آئی ایم ڈی بی ریٹنگ پر دوسرا نمبر حاصل کیا۔
#TheLegendOfMaulaJatt becomes the highest-rated Pakistani Movie on IMDb, gaining 9.5 stars out of 10 on the most popular online movies database website. @HumaimaMalick @TheMahiraKhan @_fawadakhan_ @AmmaraHikmat @blashari @iamhamzaabbasi @GoharRsd
#LollywoodPictures pic.twitter.com/Z2MFaFto69
— Lollywood Pictures 🇵🇰 (@LollyPictures) October 16, 2022
فلمی ناقدین اور تجزیہ کاروں نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو لالی وڈ کی سپر ہٹ فلم قرار دیا ہے جو کہ سلطان راہی کی بلاک بسٹر فلم ’مولا جٹ‘ کا ری میک ہے۔لالی وڈ میں پاکستان کی سب سے بڑی اور مہنگی پنجابی فلم 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی۔
فلم نے پہلے دن کی کمائی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 9 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ۔ دنیا بھر میں 420 اسکرینز پر ریلیز ہونے والی فلم نے پہلے روز پاکستان میں 4.9کروڑ روپے اور بین الاقوامی سطح پر 4.4 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
یہ فلم پورے پاکستان میں تمام بڑے شہروں میں 100 سے زائد اسکرینز پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ امریکا میں 43 اور برطانیہ میں 82 اسکرینز پرفلم کی نمائش جاری ہے۔
ایتھنیٹ کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ 420 سے زائد بیرون ملک اسکرینز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔ دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تقریباً 30 سے زائد ممالک میں ریلیز ہو رہی ہے تاہم بدقسمتی سے پڑوسی ملک بھارت کے شائقین اس فلم کو دیکھنے سے محروم رہیں گے ۔