اکشے کمار کا ذاتی جہاز کا مالک ہونے سے متعلق خبر پر ردعمل

بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار  فلموں کی پےدرپے ناکامی کے بعد چڑچڑے پن کا شکار ہوگئےاورخود سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کوسوشل میڈیا پر جواب دینا شروع کردیا۔

اکشے کمار نے خود کو  ذاتی جہاز کا مالک قرار دینے والو ں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

پریانکا چوپڑا کا ملالہ یوسفزئی کی حمایت میں حسن منہاج پر طنز

دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے آئی ایم ڈی بی پر چھپڑ پھاڑ ریٹنگ حاصل کرلی

 

اکشے کمارنے خود سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے بچوں کی نظم یاد دلاتے ہوئے لکھاکہ’لائر ،لائر، پینٹ آن فائر‘،پچپن میں یہ نظم سنی تھی؟شاید!کچھ لوگ واضح طور پر  بڑے نہیں ہوئے ہیں۔

سپر اسٹار نے مزید لکھا کہ”  میں اس موڈ میں نہیں ہوں کہ انہیں اس سے دور ہونے دوں۔ میرے بارے میں بے بنیاد جھوٹ لکھو، اور میں اسے بے نقاب کروں گا۔ یہاں  آپ کے لیے ایک پینٹ آن فائرکا ایک شاہکار پیش خدمت ہے  ۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں ایک خبر شیئر کی ہے جس  کے مطابق  اکشے کمار کی فیس ہمیشہ موضوع بحث بنی رہتی ہے، اداکار ایک سال میں کئی فلمیں کرتے ہیں، تو اس  میں کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے کہ اداکار ذاتی جہاز کےمالک ہیں۔خبر میں رپورٹس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکشے کمار کی ملکیت جہاز کی مالیت 260 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

متعلقہ تحاریر