کنگنا رناوت کا3.5 لاکھ کا غیرملکی بیگ اٹھاکر قوم کو مقامی اشیا کے استعمال کا درس

بالی ووڈ اداکار کنگنا رناوت کو 600 بھارتی روپے کی ساڑھی پہن کر بھارتی عوام کو سادگی اور میڈ اِن انڈیا مصنوعات استعمال کرنے کا درس مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا نے اداکارہ کے ہاتھ میں موجود ساڑھے 3 لاکھ بھارتی روپے کے برانڈڈ ہینڈبیگ کی نشاندہی کرتے ہوئےانہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
اکشے کمار کا ذاتی جہاز کا مالک ہونے سے متعلق خبر پر ردعمل
باکس آفس بالی ووڈ کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا، فلموں کی ناکامی کی وجہ کیا ہے؟
کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ”یہ ساڑھی میں نے کولکتہ سے 600 روپے میں خریدی ہے، اسٹائل بین الاقوامی برانڈز کا غلام نہیں ہے، ایک انتہائی قوم پرست بنیں، اپنی چیزوں کو پروموٹ کریں، آپ کے ہر عمل سے اس قوم کو فائدہ ہوگا،آپ مقامی مصنوعات خریدیں۔ یہ بہت سے خاندانوں کیلیے روزگار کا ذریعہ بنتی ہے،مقامی مصنوعات کیلیے آواز اٹھائیں ۔ جئے ہند۔”

کنگنا نے حال ہی میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کی منالی میں اپنے گھر پر میزبانی کی۔انہوں نے اپنے ناشتے کی تصاویر بھی پوسٹ کی تھیں۔کنگنا ان دنوں کام اور خاندان کے لیے ممبئی اور منالی کے درمیان پرواز کرتی رہتی ہیں۔
وہ اس وقت اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی پر کام کر رہی ہیں۔ سیاسی ڈرامے میں وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔ وہ فلم کی ہدایت کاری بھی کررہی ہیں ۔









