گلوکار سجاد علی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر گانا بنارہے ہیں؟

کیا پاکستانی میوزک انڈسٹری کے سینئر گلوکار و موسیقار سجاد علی نے  بجلی کی لوڈشیڈنگ پر گانا بنارہے ہیں؟

سجاد علی نے گانے کی تیاری کی وڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی جس میں انہیں اپنے اسٹوڈیو میں گانے کی ریہرسل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شوبز میں علیحدگی کا موسم، عمران اشرف اور کرن اشفاق میں بھی طلاق

مہوش اعجاز کی ڈیزائنرز کی جانب سے محنت کش طبقے کی غلط عکاسی پر تنقید

سجاد علی کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو میں ان کے بیٹےخوبی علی، گلوکار و اداکار نعمان جاوید اور موسیقار احسن پرویز مہدی کو بھی گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali)

بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بنائے گئے گانےکے بول ”لائٹ آندی اے ، لائٹ جاندی اے، لائٹ آندی اے کدی تے لائٹ جاندی اے “ ہیں۔  وڈیو کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ سجاد علی  نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر بس یہ دو بول ہی گائے ہیں یا وہ واقعی لوڈشیڈنگ پر کوئی گانا تیار کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali)

دریں اثنا 2 ہفتے قبل سجاد علی نے اپنے گانے آتش کی وڈیو بھی انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی تھی، اس وڈیو میں بھی سجاد علی کے بیٹا، بیٹی ، نعمان جاوید اور احسن پرویز مہدی کوان کے ساتھ  گاتے اور ناچتے ہوئے دکھایا تھا۔ وڈیو پر ٹیم  آتش درج تھا۔

متعلقہ تحاریر