دی لیجنڈ آف مولاجٹ 100کروڑ روپے کے سنگ میل سے کتنی دور ہے؟

عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک تاحال فلم کے سحر میں مبتلا۔

پاکستان کی سب سے مقبول اور سب سے بڑی فلم”دی لیجنڈ آف مولاجٹ “100 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گئی۔

عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے ابتدائی ہفتے میں دنیا بھر سے 80 کروڑ روپے سے زائد کمالیے،بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کی شاہکاریہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

پاکستان میں 3 بڑی سنیما چینز نیوپلیکس، سنے پلیکس، سنے اسٹارکے عدم تعاون کے باوجود فلم نے ابتدائی روز 11کرور 30 لاکھ اور پورے ہفتے میں مجموعی طور پر20کروڑ30 لاکھ روپے کمائے۔

فلم نے شمالی امریکا میں بھی پہلے ہفتے میں کامیابی کے  جھنڈے گاڑھے اور 20کروڑ 77 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔گزشتہ  روز دی لیجنڈ آف مولاجٹ شمالی امریکا میں ایک ملین ڈالر کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

فلم کی مقبولیت اور ناظرین کےپرزور  مطالبے کو دیکھتے ہوئے  دوسرے ہفتے میں دنیا بھر میں  فلم کی نمائش 100 سے زائد اسکرینز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلم  میں مکھوکامرکزی کردار ادا کرنےو الی ماہرہ خان اور منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حمیمہ ملک بھی تاحال دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے سحر میں مبتلا ہیں۔

ماہرہ خان نے گزشتہ روزفلم کے مرکزی کردار مولاجٹ کا مشہور ترین ڈائیلاگ کچھ ترمیم کے ساتھ شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مکھو نو مولا نہ مارے تے مکھو نئی مردی(مکھو کو مولانہ مارے تو مکھو نہیں مرتی) ، آپ سے فلموں میں ملتے ہیں۔

فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے  پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  مکھو نو کوئی نئی مارسکدا، باقی مولا وارث(مکھو کو کوئی نہیں مارسکتا، باقی مولاوارث)۔ فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری اور دیگر نے ماہرہ خان کی پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

دوسری جانب فلم میں دارو نتھنی کا منفی کردار اداکرنے والی اداکارہ حمیمہ ملک نے فلم کی شوٹنگ کے دوران خنجرچلانے کی مشق کرنے کی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

متعلقہ تحاریر