مسرت مصباح نے شادی کے بعد تشدد سے بچنے کیلیے بال کٹوائے؟
معروف سلیبرٹی اسٹائلسٹ فریحہ الطاف کو دیے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں مسرت مصباح نے اپنی ذاتی زندگی کےحوالے سے کئی انکشافات کیے ہیں۔

معروف بیوٹیشن اور سماجی کارکن مسرت مصباح اپنی ناکام شادی شدہ زندگی کے حوالے سے تکلیف دہ حقائق سامنے لے آئیں۔
معروف سلیبرٹی اسٹائلسٹ فریحہ الطاف کو دیے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں مسرت مصباح نے اپنی ذاتی زندگی کےحوالے سے کئی انکشافات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عتیقہ اوڈھو کا خواتین کو پرتشدد رشتوں سے جان چھڑانے کا مشورہ
شوبز میں علیحدگی کا موسم، عمران اشرف اور کرن اشفاق میں بھی طلاق
فریحہ الطاف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوڈ کا سٹ کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں مسرت مصباح نے شادی کے بعد اپنے بال کٹوانے کےحوالے سے تکلیف دہ حقیقت مسکراتے ہوئے بیان کردی۔
Masarrat Misbah recounts how chopping short her long hair was her battle cry &the getaway from a toxic violently abusive marriage at a young age. Cutting one’s hair has become a symbolic act of protest for women in Iran against the assault on their freedom &choices.#FWhy Podcast pic.twitter.com/zaxSoYXgv9
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) October 23, 2022
انہوں نے بتایا کہ میرے بال چھوٹے اس وقت ہوئے جب شادی کے بعد مجھے مشکل ازدواجی زندگی سے گزرنا پڑا،آپ کو پتہ ہے کہ اکثر میرے بال پکڑ لیے جاتے تھے، پھر میں نے سوچا کہ کاٹ ہی دوں، نہ ہاتھ میں بال آئیں گے نہ مجھے تکلیف ہوگی۔
فریحہ الطاف نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مسرت مصباح بتاتی ہیں کہ کس طرح اپنے لمبے بالوں کو کاٹنا ان کیلیے کم عمری کی پرتشدد شادی سےنجات کا ذریعہ بنا۔ بال کاٹنا ایران میں خواتین کے لیے اپنی آزادی اور انتخاب پر حملے کے خلاف احتجاج کا ایک علامتی عمل بن گیا ہے۔