دی لیجنڈ آف مولاجٹ 100 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی
فلم نے اہم سنگ میل صرف 10 میں عبور کیا، دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے ریلیز کے دوسرے ہفتے کے پہلے دن ہی 2.55کروڑ روپےکمار کر آمدنی کے لحاظ سے تمام پاکستانی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، ہدایت کار بلال لاشاری کا فلم بینوں سے اظہار تشکر
بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کی شاہکار پنجابی فیچر فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے 100 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ملک میں 50 فیصد سے زائد سنیما گھروں کی جانب سے نمائش نہ کیے جانے کے باجود فلم نے لالی ووڈ کی تاریخ کااہم سنگ میل صرف 10 دنوں میں عبور کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دی لیجنڈ آف مولاجٹ 100کروڑ روپے کے سنگ میل سے کتنی دور ہے؟
ماہرہ خان کے پنجابی لہجے کا مذاق اڑانے والوں کوفیفی ہارون کرارا جواب
فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ، پروڈیوسر عمارہ حکمت اور تمام کاسٹ نے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
فلم کے ہدایت ڈائریکٹر بلال لاشاری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کی آمدنی کے حوالے سے ایک پوسٹر شیئر کیا اور فلم کی نمائش کے بعد شائقین کے زبردست ردعمل پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بلال لاشاری کےمطابق فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے 10 دن میں100 کروڑ سے زائد بزنس کرکے پاکستان سنیما کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے پہلے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آمدنی کے حوالے سے تمام پاکستانی فلموں کوپیچھے چھوڑدیا ہے۔ جیو فلمز،انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے بننے والی دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دوسرے ہفتے کے صرف پہلے جمعے کو تمام ریکارڈ توڑ کر 2.55 کروڑ کمائے جبکہ ”جوانی پھر نہیں آنی ٹو“ 1.38 کروڑ اور سنجو نے 1.75 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“نے صرف ایک ہفتے میں سات بڑی پاکستانی فلموں کو مات دیدی۔فواد خان اور حمزہ عباسی کی اس شاہکار فلم نے وار، جوانی پھر نہیں آنی ٹو،لندن نہیں جاؤں گا، پنجاب نہیں جاؤں گی، بن روئے،طیفا ان ٹربل اور پرواز ہے جنون کی پوری آمدنی کے برابر کمائی صرف ایک ہفتے میں کرلی تھی ۔
واضح رہے کہ فلم کے ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نےگزشتہ دنوں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شکوہ کیا تھا کہ پاکستان کی 3 بڑی سنیما چین سمیت 50 فیصد سنیما ز فلم نہیں دکھارہے ورنہ پہلے ہفتے میں فلم سے 120 کروڑ روپے آمدن متوقع تھی۔