ہالی ووڈ اسٹار آرنولڈ شوارزنیگر دوسری سرجری کے بعد صحت یاب

آرنلڈ نے سوشل میڈیا پر تازہ تصاویرشئیرکی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے

کچھ لوگ زندگی میں گر کرسنبھلنا بخوبی جانتے ہیں اورآسٹرین نژاد امریکی شہری اور ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزینگرانہی میں سے ایک ہیں۔

زندہ دل آرنلڈ شوارزنیگرکا دو سال بعد دوبارہ دل کا آپریشن کیا گیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد 73 سالہ آرنلڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

ٹرمینیٹر اسٹارآرنلڈ شوازنگرنےٹوئٹ میں لکھا کہ وہ آپریشن کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

اداکارنےمداحوں کو بتایا کہ 2 سال قبل 2018 میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری کے دوران پلمنری والوو تبدیل کیا گیا تھا اور اب ان کا ایروٹک والوو تبدیل کیا گیا ہے جس وجہ سے وہ خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں۔

ایروٹک والوو دل کے بائیں جانب ہوتا ہے اور یہ شہ رگ میں خون کی ترسیل کا کام کرتا ہے جب کہ پلمنری والوو دل کے دائیں جانب ہوتا ہے اور یہ بھی ایروٹک والوو کی طرح خون کی ترسیل اور پیداوار کا کام کرتا ہے۔

آرنلڈ نےٹوئٹ میں ڈاکٹرزاورنرسزکی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کےسابق گورنرآرنلڈ شوازنیگر پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا تھے

متعلقہ تحاریر