کنیے ویسٹ کو یہود مخالف بیانات مہنگے پڑگئے، ایڈیڈاس نے بھی معاہدہ ختم کردیا

کمپنی کا Ye عرف کنیے ویسٹ کے ساتھ شراکت داری فوری طور پر ختم ، Yeezy برانڈڈ مصنوعات کی پیداوار روکنے اور Ye اور اس کی کمپنیوں کو تمام ادائیگیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جرمن اسپورٹس ویئر برانڈ’ ایڈیڈاس ‘نےYe  کے نئے قانونی نام کےحامل مشہور امریکی موسیقار اور فیشن ڈیزائنر  کنیےویسٹ  کے ساتھ اپنی تقریباً  ایک دہائی پرانی شراکت کو ختم کر نے کا اعلان کردیا۔

ایڈیڈاس  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ” مکمل جائزہ لینے کے بعدکمپنی نے Yee کے ساتھ شراکت داری کو فوری طور پر ختم کرنے، Yeezy برانڈڈ مصنوعات کی پیداوار کو ختم کرنے اور Ye اور اس کی کمپنیوں کو تمام ادائیگیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے“۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی ریئلٹی اسٹار کم کردیشین 1996 میں کیسی تھیں؟

کم کردیشین کس دور میں جانی ڈیپ کو پسند کرتی تھیں؟

جرمن کمپنی نے امریکی ریپر سے طویل کشیدہ تعلقات کے بعد یہ  فیصلہ یہودیوں کے خلاف ان کے حالیہ متنازع بیانات کے بعد کیا ہے ، جنہیں یہودیوں کے حقوق کیلیے سرگرم متعدد تنظیموں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کنیےویسٹ کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا ایڈیڈاس کا فیصلہ رواں ماہ ان کے یہود مخالف بیانات کے سلسلے کے بعد سامنے آیا ہے ۔معروف امریکی ہپ ہاپ گلوکار کے تنازعات کوئی نہیں بات نہیں ہے۔

اس سے قبل بیلنسیاگا اور گیپ سمیت کئی بین الاقوامی مصنوعات اور کمپنیاں بھی کنیےویسٹ کے ساتھ اپنے معاہدات ختم کرچکی ہیں۔ یہود مخالف نسل پرستانہ بیانات کے باعث ٹوئٹر اور انسٹاگرام نے ان کے اکاؤنٹس معطل کردیے تھے۔

متعلقہ تحاریر