رابی پیرزادہ نے پھر خطرناک سانپوں اور شیر کے ساتھ تصاویر بنوالیں

2020 میں سابقہ گلوکارہ کو خطرناک جانور گھر میں رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ماضی میں خطرناک سانپ پالنے کا مقدمہ بھگتنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایک مرتبہ پھرخطرناک  جانوروں کے ساتھ تصاویر کھنچوا کر انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

2020 میں سابقہ گلوکارہ کو خطرناک جانور گھر میں رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

رابی پیرزادہ کا اپنی غیر مرئی طاقت سے متعلق بڑا دعویٰ

مولانا طارق جمیل اور رابی پیرزادہ جنید جمشید کے نقش قدم پر

رابی پیرزادہ کو ان تصاویر میں  کئی قسم کے سانپوں، اژدھے اور شیر کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

سابق گلوکارہ نے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ابھی تک 200 سے زائد سانپ اور اثدھے ریسکیو کرکے راوی کے پاس دور چھوڑ آئے ہیں۔ یہ انواع بھی ختم ہوجائیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ” کچھ پرانے سے دوستوں سے ملاقات ہوئی ہے،کافی عرصے بعد اپنے پرانے دوستوں سے ملی ہوں ، وہ بالکل پہلے جیسے تھے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

سابق گلوکارہ نے شیر کے ساتھ اپنی ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ یہ لوگ شیر کو رابی کے پاس اس لئے لے کر آئے تھے کہ یہ بہت غصے میں تھا، شیر کو گھر میں رکھنا بالکل بھی درست نہیں ہے۔ یہ جنگلی جانور ہے نقصان دے سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

اس سے قبل کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سفید  افریقی شیر کی موت کے بعد رابی پیرزادہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ”میں گورنمنٹ سے درخواست کرتی ہوں کہ اللہ سے ڈریں اگر جانوروں کا خیال نہیں رکھ سکتے تو مجھ سے مدد لیں مجھے پیسے نہیں چاہیے، میرا دل روتا ہے جب آپ نایاب جانور مارتے ہیں“۔

اس سے قبل رابی پیر زادہ نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اللہ نے انہیں غیر مرئی قوتیں ادا کررکھی ہیں جسکے باعث وہ بدکے ہوئے جانوروں کو باآسانی قابو کرلیتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر