گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی ہالی ووڈ میں انٹری

میشا شفیع پاکستانی خاندان پر بنائی جانے والی ہالی ووڈ فلم”مستاش “یعنی”مونچھ “میں ضدی قدامت پسند ماں کا کردار ادا کریں گی۔

معروف پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے لالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی انٹری دیدی۔

میشا شفیع پاکستانی خاندان پر بنائی جانے والی ہالی ووڈ فلم”مستاش “یعنی”مونچھ “میں ضدی قدامت پسند ماں کا کردار ادا کریں گی۔اس سے قبل میشا شفیع پاکستانی اور بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میشا شفیع اور زیب بنگش کا لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر احتجاج

میشا شفیع کے خیال میں اصل زندگی کس عمر میں شروع ہوتی ہے؟

فلم کی کہانی پاکستانی نژاد مصنف و ہدایت کار عمران جے خان نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض بھی وہ ہی انجام دیں گے۔

فلم میں میشا شفیع کے علاوہ معروف پاکستانی نژاد امریکی مزاحیہ اداکار حسن منہاج، رضوان مانجی، انکی بیٹی ایان مانجی، اتھروا ورما، الیشیا سلوراسٹون اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم کی کہانی 13 سالہ پاکستانی لڑکے اور اس کے پاکستانی والدین کے گرد گھومتی ہے جو1990 کے امریکی ماحول میں جی رہے ہیں، فلم میں 90 کی دہائی کے مسلمانوں کی حالت زار کی عکاسی بھی کی جائے گی۔

View this post on Instagram

A post shared by Meesha Shafi (@meesha.shafi)

میشا شفیع فلم کے مرکزی کردار کی ضدی قدامت پسند والدہ کا کردار ادا کریں گی جب کہ رضوان مانجی لڑکے کے والد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

اداکارہ میشا شفیع نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کے کرداروں کی تصاویر اور تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے واقعی بہت پرجوش ہوں کہ میں موسیقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے بعد فلموں میں واپس آ رہی ہوں۔

” مستاش“ایک بہت ہی خاص کہانی ہے، جسے عمران جے خان نے لکھا ہے اور اسکے ہدایت کار بھی وہ ہی ہیں جنہوں نے اپنی شاندار صلاحیتوں کو برائے کار لاتے ہوئے اس کہانی کو تجربہ کار اور نئے چہروں کے ساتھ پیش کیا ہے ۔

انہوں نے مزید لکھاکہ اس سے بہتر منصوبے اور ٹیم کی خواہش نہیں کی جاسکتی،یہاں زیادہ صحت مند، صحت بخش نمائندگی ہے کیونکہ ہم سب مل کر ایک ایسی دنیا کا جشن مناتے ہیں  جسے ہم سب اپنا کہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر