انڈسٹری سے شدید مخالفت کے باوجود فیروز خان کو پرستاروں کی حمایت حاصل
ایک ریسٹورنٹ میں پرستار جوڑے نے اداکار کو کیک کا تحفہ بھجوایا اور ثابت قدم رہنے کا مشورہ دیا، واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سابقہ اہلیہ پر تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے اداکار فیروز خان کو شوبز انڈسٹری کی شدید مخالفت کا سامنا ہے۔
کئی اداکار اور اداکارائیں فیروز خان پر پابندی اور انہیں انڈسٹری کی نمائندگی سے محروم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم پرستاروں کی جانب سے اب بھی ان کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میرا سیٹھی اداکار فیروزخان کے سابق سسر کی تکلیف دہ گفتگو سامنے لے آئیں
فیروزخان کی مشکلات میں اضافہ، اداکارہ اقرا عزیز کا ساتھ کام کرنے سے انکار
اداکار فیروز خان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہیں جہاں ویٹر کی جانب سے انہیں پلیٹ میں ایک کیک پیش کیا جاتا ہے جس پر اداکار کو ثابت قدم رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Feroze Khan’s fans send love his way and he is grateful for the support. #FerozeKhan pic.twitter.com/syIt9tDDGI
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) October 27, 2022
فیروز خان کیک دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہیں اور ریسٹورنٹ میں موجود ایک ٹیبل پر بیٹھے جوڑے کی جانب کیمرے کا رخ کرتے ہوئے باآواز بلند ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اداکار کا پرستار جوڑا ان کی طرف توصیفی انداز میں دیکھتے ہوئےانگوٹھے ( تھمز اپ) دکھاتا ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے درمیان ان دنوں اپنے بچوں کی تحویل اور ان کے نان نفقے کے حوالے سے قانونی لڑائی جاری ہے۔علیزہ سلطان نے حالیہ سماعت میں خود پر کیے گئے جسمانی تشدد کے تصویری ثبوت اور ایم ایل او رپورٹس عدالت میں جمع کرائی تھیں جو بعدازاں سوشل میڈیا کی زینت بن گئی تھیں جس کے باعث اداکار کو سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ شوبز انڈسٹری اور میڈیا کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔
یاد رہے فیروز خان اور علیزہ سلطان 2018میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد ان کے ہاں 2 بچوں کی پیدائش بھی ہوئی تھی تاہم رواں برس 3 ستمبرکو دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔









