بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے مداح نکلے
کرن جوہر کی دبئی کے سنیما میں دی لیجنڈ آف مولاجٹ دیکھنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور سب کے پسندیدہ میزبان کرن جوہر بھی پاکستان کی سب سے بڑی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے مداح نکلے۔
کرن جوہر کی دبئی کے سنیما میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کی تصاویر سوشل میڈل پر وائرل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے
دی لیجنڈآف مولاجٹ 100 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی
ماہرہ خان کے پنجابی لہجے کا مذاق اڑانے والوں کوفیفی ہارون کرارا جواب
سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں کرن جوہر کو اسکرین پر مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں انہیں ہال سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جب کہ پس منظر میں سنیما اسکرین فلم کے مصنف ناصر ادیب کا نام نمایاں ہے۔
Karan Johar spotted watching The Legend of Maula Jatt in Dubai – #KaranJohar #TheLegendofMaulaJatt#Dubaihttps://t.co/fVNtFRZbu9 – pic.twitter.com/IQo5YysdKP
— oyeyeah (@OyeYeah_Pk) October 29, 2022
کرن جو ہر پہلی مشہور بھارتی شخصیت ہیں جنہیں پاکستانی بلاک بسٹر فلم دیکھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے ہیرو فواد خان کی آخری فلم ”اے دل ہے مشکل“ تھی جو کرن جوہر کی پیشکش تھی ۔
تاہم بھارتی فلمساز نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر فلم کی اسکریننگ میں شرکت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی ابھی تک اپنی تصاویر پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Karan Johar at the Maula jatt screening 😀#TheLegendOfMaulaJatt #Fawadkhan #KaranJohar pic.twitter.com/9goBPqO4se
— Dusty (@shotGun74538052) October 29, 2022
بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کی شاندار تخلیق دی لیجنڈ آف مولاجٹ میں فوادخان ، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم نے 100 روپے کابزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم ہونے کااعزاز حاصل کیا ہے اور 200 کروڑ کی ریس میں شامل ہے۔