آسکر ایوارڈز کی تقریب ہمیشہ کی طرح منعقد ہوگی

آسکر ایوارڈز کی تقریب امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے تھیٹر میں منعقد ہوگی

دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کی جانب سے ہونے والے اکیڈمی ایوارڈز جو کہ آسکر ایوارڈز کے نام سے مشہور ہیں ورچوئلی نہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح فزکلی منعقد ہوں گے۔ 

رواں سال جون میں اے ایم پی اے ایس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 2021ء میں ہونے والی آسکر کی تقریب کرونا کے باعث فروری سے ملتوی ہو کر اپریل میں منعقد ہوگی۔

لاس اینجلس میں ہونے والے سب سے بڑے فلمی ایوارڈزآسکرز کی تقریب کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ کرونا کی صورتحال کے باعث ممکنہ طور پر تقریب ورچوئل ہوگی۔ بعدازاں آسکر کے ادارے اے ایم پی اے ایس کی جانب سے اس بات کی تردید کردی گئی ہے۔ اور انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایوارڈز کی تقریب معمول کے مطابق ہی ہوگی۔

امریکی شوبزویب سائٹ ورائٹی کے مطابق آسکرایوارڈز کی تقریب امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ڈوبلے تھیٹر میں منعقد ہوگی۔ تاہم اے ایم پی اے ایس کے نمائندوں نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زندگی تماشہ آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے منتخب

تھیٹر میں 3400 افراد کی گنجائش ہے۔ تاحال یہ بات واضح نہیں ہے کہ ایوارڈ کی تقریب میں کتنے افراد کو مدعو کیا جائے گا۔ اور انتظامیہ کی جانب سے کرونا کے متعلق کیا انتظامات کئے جائیں گے۔

ایوارڈ کی تقریب 25 اپریل 2021ء کو ہوگی۔ 15 مارچ کو نامزدگیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم 15 اپریل کو حتمی فہرست کا اعلان  ہوگا۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب 93 سال سے ہورہی ہے۔ پہلی بار یہ ایوارڈ سنہ 1929ء میں پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر